اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Mrs Chatterjee Vs Norway مسز چٹرجی ورسس ناروے کی ٹیم نے ناروے کے سفیر پر دھمکی دینے کا الزام لگایا

مسز چٹرجی ورسس ناروے کے پروڈیوسر نکھل اڈوانی نے ناروے کے سفیر پر فلم پر دیے گئے ردعمل پر ایک بیان جاری کیا ہے۔ فلم کی ٹیم کا کہنا ہے کہ انہوں نے ناروے کے سفیر کو فلم کی اسکریننگ کے لیے مدعو کیا تھا جہاں سفیر نے انہیں 'دھمکی' دی۔

مسز چٹرجی ورسس ناروے کی ٹیم نے ناروے کے سفیر پر دھمکی دینے کا الزام لگایا
مسز چٹرجی ورسس ناروے کی ٹیم نے ناروے کے سفیر پر دھمکی دینے کا الزام لگایا

By

Published : Mar 17, 2023, 5:22 PM IST

بھارت میں ناروے کے سفیر ہنس جیکب فرائیڈنلنڈ کے مسز چٹرجی ورسس ناروے پر اعتراض ظاہر کرنے کے بعد فلم کی ٹیم نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ پروڈیوسر نکھل اڈوانی نے ٹویٹر پر فلم کی اسکریننگ میں پیش آئے واقعہ کے بارے مں بتایا اور کہا کہ انہوں نے فرائیڈنلنڈ کو اسکریننگ کے لیے مدعو کیا تھا۔ پروڈیوسر نے یہ بھی کہا کہ سفیر نے شو کے بعد دو خواتین کو ’دھمکی‘ بھی دی تھی۔

ٹویٹر پر نکھل نے لکھا کہ ' مہمان بھگوان ہوتے ہیں! یہ بھارت میں ایک ثقافتی مینڈیٹ ہے۔ ہر ہندوستانی کو ہمارے بزرگوں نے یہی سکھایا ہے۔ پچھلی شام ہم نے ناروے کے سفیر کی میزبانی کی اور انہیں اپنی فلم مسز چٹرجی ورسس ناروے کے لیے مدعو کیا۔ اسکریننگ کے بعد۔ میں خاموشی سے انہیں ان دو مضبوط خواتین کو دھمکی دیتے ہوئے دیکھتا رہا جنہوں نے یہ انتہائی اہم کہانی سنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں خاموش رہا ساگریکا چکرورتی کی طرح، انہیں اپنی لڑائی کےلیے میری ضروت نہیں ہے اور ہماری تہذیب میں ہے کہ ہم اپنے مہمانوں کی توہین نہیں کرتے۔ جہاں تک وضاحت کا تعلق ہے۔ یہ رہا ویڈیو'۔

نکھل نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ ساگریکا چکرورتی کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے، جن کی زندگی کے اوپر یہ فلم بنی ہے۔ ساگریکا نے ویڈیو میں کہا کہ سفیر کے پاس اتنی بھی تمیز نہیں تھی کہ انہیں میرے کیسے کے بارے میں بات کرنے سے پہلے مجھ سے بات کرنی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ناروے کی حکومت ان کے بارے میں ’جھوٹ پھیلاتی رہتی ہے‘۔ نکھل نے اسکریننگ سے فلم کی ٹیم کے ساتھ سفیر کی تصویر بھی شیئر کی۔

انڈین ایکسپریس کے لیے ادارتی صفحہ لکھتے ہوئے سفیر نے لکھا کہ ' مسز چٹرجی ورسس ناروے میں حقائق غلط بتائے گئے ہیں اور فلم کی کہانی اس مقدمہ کی من گھڑت کہانی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلم میں ثقافتی اختلافات کو مقدمے میں بنیادی عنصر کے طور پر دکھایا گیا ہے جو کہ 'مکمل طور پر غلط' ہے۔ ہنس نے واضح طور پر اس بات کی تردید کی کہ 'ہاتھوں سے کھانا کھلانا اور ایک ہی بستر پر سونا بچے کو الٹرنیٹو کیئر میں رکھنے کی وجہ ہوگی'۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ فلم ہندوستانیوں کو ناروے جانے کی حوصلہ شکنی نہیں کرے گی۔

فلم میں رانی مکھرجی ایک ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں جو اپنے بچوں کے لیے ناروے کی حکومت سے لڑ تی ہے۔ یہ فلم ساگریکا چکرابورتی کی کتاب دی جرنی آف مدر پر مبنی ہے۔آشیما چھبر کی ہدایت کاری میں بنی فلم مسز چٹرجی ورسس ناروے میں نینا گپتا، جم ساربھ اور انیربن بھٹاچاریہ بھی شامل ہیں۔ فلم جمعہ کو سینما گھروں کی زینت بنی ہے۔

مزید پڑھیں:Mrs Chatterjee vs Norway : ناروے کے سفیر نے رانی مکھرجی کی فلم میں ناروے کی غلط شبیہ پیش کرنے پر تنقید کی

ABOUT THE AUTHOR

...view details