اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Adipurush Release Date: پربھاس کی آئندہ فلم 'آدی پروش' کی نئی ریلیز تاریخ سامنے آئی - آدی پروش کا نیا پوسٹر

'آدی پروش' کے ہدایت کار اوم راوت نے فلم کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ اوم راوت نے سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا ہے کہ فلم 'آدی پروش' اب جون میں ریلیز ہوگی۔

پربھاس کی آئندہ فلم 'آدی پروش' کی نئی ریلیز تاریخ سامنے آئی
پربھاس کی آئندہ فلم 'آدی پروش' کی نئی ریلیز تاریخ سامنے آئی

By

Published : Jan 18, 2023, 1:41 PM IST

ممبئی: فلم 'آدی پروش' کی ریلیز کی تاریخ کا انتظار ختم ہوا۔ ہدایت کار اوم راوت نے فلم کی ریلیز کی نئی تاریخ کے بارے میں ایک جانکاری دی ہے۔ فلم 'آدی پروش' کی نئی ریلیز تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب یہ فلم 12 جنوری کے بجائے 16 جون 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ اوم راوت نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے یہ جانکاری دی۔ فلم ہدایتکار اوم راوت نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 'آدی پروش' کی ریلیز کی نئی تاریخ کا انکشاف کیا ہے۔ انسٹاگرام پر آدی پروش کے نام کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اوم نے لکھا ہے، 'ہم رام کاریہ کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔ ہم بھگوان رام کی خصوصیات بتانے میں ہمیشہ خوشی محسوس کرتے ہیں۔

دنیا 150 دنوں میں ہندوستان کی لازوال مہاکاوی کا مشاہدہ کرے گی۔ آدی پروش کو 150 دن۔ ' آدی پروش 16 جون، 2023 کو آئیمیکس 3 ڈی میں ریلیز ہوگی۔ ہدایتکار کے ذریعہ شیئر کردہ پوسٹر پر آدی پروش کے نام کے ساتھ 'جے شری رام' لکھا ہے۔ اس فلم کا بجٹ 500 کروڑ روپے سے زیادہ بتایا جاتا ہے۔ اس فلم میں پربھاس رام کا کردار ادا کر رہے ہیں، کریتی سینن سیتا اور سنی سنگھ لکشمن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلم 12 جنوری 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی تھی۔ لیکن اب یہ فلم 16 جون 2023 کو ریلیز ہوگی۔ ہندوستانی سنیما کی سب سے زیادہ متوقع فلم 'آدی پروش' کے ٹیزر پر ہنگامہ برپا ہوگیا تھا۔

پربھاس کی آئندہ فلم 'آدی پروش' کی نئی ریلیز تاریخ سامنے آئی

آدی پروش کا ٹیزر پچھلے سال ریلیز ہوا تھا۔ اس فلم کے وی ایف ایکس کو لے کر کافی تنازعہ ہوا تھا۔ پربھاس، سنی سنگھ، کریتی سینن کے ساتھ سیف علی خان کے لک کو بھی خوب ٹرول کیا گیا۔ سیف علی خان کی داڑھی پر سب سے زیادہ تنقید کی گئی تھی۔ سوشل میڈیا پر لوگوں نے سیف کا موازنہ شیطان سے بھی کیا۔ اس کے ساتھ بڑھتے ہوئے تنازعہ کو دیکھتے ہوئے 'آدی پروش' کی ریلیز تاریخ کو کچھ وقت کے لیے ٹال دیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ میکرز نے سیف علی خان کے لک میں تبدیلی کرنے کےلیے ریلیز کی تاریخ میں توسیع کی تھی۔ اس فلم میں سیف علی خان راون کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:AdiPurush Controversy: آدی پُروش پر تنازعہ، فلم کے ہدایتکار کو نوٹس

ABOUT THE AUTHOR

...view details