حیدرآباد: بالی ووڈ کے معروف اداکار متھن چکرورتی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔ اس تصویر میں متھن چکرورتی ہسپتال میں بستر پر لیٹے ہوئے ہیں۔ اس تصویر کو دیکھ کر متھن کے مداح حیران اور پریشان ہیں۔ اس تصویر سے سوشل میڈیا پر اداکار کی صحت کے حوالے سے کئی قیاس آرائیاں کی ظاہر کی جا رہی ہیں۔ Mithun Chakarborty Hospitalised
ہسپتال میں بستر پر لیٹے ہوئے متھن چکرورتی کی یہ تصویر کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی جارہی ہے۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ آپ کو بتا دیں، اس وائرل تصویر کی حقیقت متھن کے بیٹے میموہ چکرورتی نے بتائی ہے۔ Mithun Chakarborty Photo Viral
بیٹے نے وائرل تصویر کی حقیقت بتائی
مموہ نے اپنے والد متھن کی صحت سے متعلق اپ ڈیٹ دیتے ہوئے کہا کہ 'والد کو گردے میں پتھری کا مسئلہ ہے، جس کی وجہ سے انہیں ہسپتال میں داخل کیا گیا، یہ تصویر اسپتال کی ہے، لیکن اب وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ انہیں بنگلور کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں سے انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔