اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

MC Stan wins Bigg Boss16: ایم سی اسٹین کا پونے کی کچی آباد سے بگ باس جیتنے تک کا شاندار سفر - ایم سی اسٹین کی مالیت

23 سالہ ریپر ایم سی اسٹین کو بگ باس کے 16 ویں سیزن کا فاتح قرار دیا گیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ریپر کے چاہنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور ان کے مداحوں نے انہیں بگ باس 16 کا فاتح بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ایم سی کی اس جیت نے لوگوں کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ آخر ایم سی اسٹین کون ہیں؟ ان کی مجموعی مالیت کیا ہے؟ سیزن 16 کے فاتح ایم سی اسٹین کے بارے میں سب کچھ جاننے کے لیے یہ خبر پڑھیں۔

بگ باس 16 کے فاتح ایم سی اسٹین کا پونے سے بگ باس تک کا شاندار سفر
بگ باس 16 کے فاتح ایم سی اسٹین کا پونے سے بگ باس تک کا شاندار سفر

By

Published : Feb 13, 2023, 12:38 PM IST

حیدرآباد: بگ باس 16 کے گھر کے اندر ریپر ایم سی اسٹین کا سفر شاندار رہا ہے۔ ان کے دلچسپ اسٹائل اور حاضر جوابی نے انہیں گھر کے اندر اور باہر دونوں ہی جگہ لوگوں کے دلوں پر راج کرنے میں مدد کی۔ شیو ٹھاکرے، نمرت کور اہلووالیہ، سنبل توقیر، ساجد خان، اور عبدو روزک کے ساتھ ان کی دوستی کو بھی بہت سے لوگوں نے پسند کیا اور ان کا گروپ' منڈلی' واضح طور پر اس سزین کے خاص چیزوں میں سے ایک رہا۔MC Stan wins Bigg Boss16

گھر میں 130 دن گزارنے کے بعد اسٹین نے گرینڈ فائنل میں شیو ٹھاکرے، ارچنا گوتم اور شالن بھانوٹ کو شکست دی۔ وہ 31 لاکھ روپے سے زائد کی انعامی رقم اور بگ باس ٹرافی اپنے ساتھ گھر لے گئے۔ ایم سی اسٹین کے بگ باس 16 جیتنے کے بعد یقیناً لوگوں میں ایم سی کے بارے میں جاننے کی تجسس بڑھ گئی ہے اور جو لوگ ان کے پونے سے بگ باس تک کے اس سفر کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں ان کے لیے یہ خبر فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔

ریپر ایمی وے بنٹائی کے ساتھ ان کی جنگ نے شہرت دلائی:

وہ لوگ جو یہ نہیں جانتے تو انہیں بتادیں کہ ایم سی اسٹین ایک معروف ریپر ہیں۔ ایم سی اسٹین ان کا اسٹیج کا نام ہے، انہوں نے بگ باس پر انکشاف کیا کہ ان کا اصلی نام الطاف شیخ ہے۔ ایم سی اسٹین کو ایمی وے بنٹائی کے ساتھ 'ریپ بیٹل' سے سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل ہوئی ۔ انسٹاگرام پر ان کے 8.2 ملین فالوورز ہیں۔ وہ سال 2019 میں اپنے گانے 'کھُجا مت' کی ریلیز کے بعد مقبول ہوئے۔

زیورات اور لگژری لیبلز سے محبت:

ایم سی اپنے چمکدار زیورات اور لگژری لیبل والے لباس پہننے کے لیے بھی مشہور ہیں۔ ایم سی اسٹین کو بگ باس 16 کے دوران اکثر لگژری لیبلز جیسے لوئی ویٹون، ورساچئی، پام اینجلس اور پراڈا کے لباس میں ملبوس دیکھا گیا۔ ایک ایپی سوڈ میں اسٹین نے لوئی ویٹون کی جیکٹ پہنی تھی جس کی قیمت 4.5 لاکھ روپے تھی۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹین نے لوئی ویٹون کی گرین گریڈینٹ جیکٹ پہنی تھی جس کی قیمت 8 ہزار 600 ڈالر ہے، بھارت میں اس جیکٹ کی قیمت تقریباً 8 لاکھ روپے ہے۔ اس کے بعد وہ 40 ہزار روپے کی ٹی شرٹ اور ایل وی مونو گرام والی سبز شرت پہنے ہوئے نظر آئے تھے جس کی قیمت 2.5 لاکھ روپے ہے۔

ایم سی اسٹین کی مالیت:

ریپر ایک کمپوزر اور پروڈیوسر بھی ہے۔ مبینہ طور پر ایم سی اسٹین یوٹیوب سے ہر ماہ ایک لاکھ روپے کماتے ہیں جبکہ ان کے گانے اور انسٹاگرام ان کی آمدنی میں اضافہ کرتے ہیں۔ 23 سالہ نوجوان کی کل مالیت4 سے 5 ملین روپے بتائی جاتی ہے۔

پونے سے بگ باس 16 جیتنے تک کا سفر:

ایم سی اسٹین نے پونے کے تاڈی والا روڈ کی گلیوں سے بگ باس پہنچنے تک کا ایک طویل سفر طئے کیا ہے۔ ایم سی قوامی سنتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں۔ اسٹین صرف 12 سال کے تھے جب انہوں نے قوالی گانا شروع کی۔ ان کے بھائی نے انہیں ریپ میوزک سے متعارف کرایا تھا۔ ریپنگ میں آنے سے پہلے اسٹین بی بوائنگ اور بیٹ باکسنگ کیا کرتے تھے۔

اسٹین، جو بنیادی طور پر ہندی اور مراٹھی میں ریپ کرتے ہیں، یوٹیوب پر ان کے پرستاروں کی تعداد اچھی خاصی ہے۔ اسٹین نے اپنی موسیقی کی صلاحیت سے اپنے لیے ایک خاص جگہ بنائی اور مراٹھی زبان پر ان کی پکڑ نے انہیں لوگوں کے سامنے خود کو پیش کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ریپر کا اپنے مداحوں کے ساتھ ایک زبردست رشتہ ہے اور اسے رشتے نے انہیں بگ باس 16 جیتنے میں بھی مدد کی۔

مزید پڑھیں:Rapper MC Stan wins Bigg Boss ریپر ایم سی اسٹین بگ باس سولہ کے فاتح بنے

ABOUT THE AUTHOR

...view details