اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Masaba Gupta Marries Satyadeep Mishra مشہور ڈیزائنر مسابا گپتا نے اداکار ستیہ دیپ مشرا سے شادی کرلی - مسابا اور ستیہ دیپ کی شادی کی تصاویر

مشہور ڈیزائنر اور اداکارہ مسابا گپتا نے وکرم ویدھا کے اداکار ستیہ دیپ مشرا سے شادی کرلی ہے۔ اداکارہ نیتا گپتا اور کرکٹر ویوین رچرڈز کی بیٹی مسابا نے سوشل میڈیا پر اس خبر کا اعلان کیا۔

مشہور ڈیزائنر مسابا گپتا نے اداکار ستیہ دیپ مشرا سے شادی کرلی
مشہور ڈیزائنر مسابا گپتا نے اداکار ستیہ دیپ مشرا سے شادی کرلی

By

Published : Jan 27, 2023, 3:31 PM IST

حیدرآباد: فیشن ڈیزائنر سے اداکارہ بنی مسابا گپتا نے جعمہ کے روز اعلان کیا کہ وہ اپنے اداکار بوائے فرینڈ ستیہ دیپ مشرا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں۔ جوڑے نے سوشل میڈیا پر خبر شیئر کیں۔ مسابا اور ستیہ دیپ نے دو سال تک ڈیٹنگ کے بعد ایک ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔Masaba Gupta Marries Satyadeep Mishra

انسٹاگرام پر مسابا اور ستیہ دیپ نے ایک مشترکہ پوسٹ شیئر کی۔ اپنی شادی کے لباس میں ملبوس یہ جوڑی اپنی تصاویر میں بے حد خوبصورت نظر آرہے ہیں۔ مسابا نے اپنا ہی ڈیزائن کردہ لہنگا زیب تن کیا ہے ۔واضح رہے کہ مسابا کا اپنا ڈیزائن اسٹوڈیو 'ہاؤس آف مسابا ہے'۔ مسابا نے اپنے گلابی لہنگے کے ساتھ دو دوپٹہ لیا ہے۔ ان کا ایک دوپٹہ سبز رنگ کا ہے اور دوسرا رانی گلابی رنگ کا ہے۔

تصویریں شیئر کرتے ہوئے مسابا نے لکھا کہ' آج صبح میں نے سکون کے سمندر سے شادی کرلی۔ یہاں زندگی بھر کی محبت، امن، استحکام اور سب سے اہم بات مسکراہٹ ہے اور مجھے کیپشن دینے کے لیے شکریہ، یہ بہت اچھا ہوگا! 😄❤️ ❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️"

مسابا کو اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرنے کے فوراً بعد، کئی مشہور شخصیات کی جانب سے مبارکباد کے پیغام موصول ہورہے ہیں۔ سب سے پہلے وکی کوشل نے جوڑے کو شادی کی مبارکباد دی اور لکھا کہ ' مبارک ہو مسابا اور ستو'۔ بھومی پیڈنیکر، آیوشمان کھرانہ، اپاسنا کامینی کونیڈیلا، بپاشا باسو، اور پرینکا چوپڑا نے بھی نئے شادی شدہ جوڑے پر محبت کی بارش برسائی ہے۔

مسابا اور ستیہ دیپ کی یہ دوسری شادی ہے۔ تجربہ کار اداکار نینا گپتا اور ویسٹ انڈیز کے کرکٹر ویوین رچرڈز کی بیٹی مسابا نے پہلے فلم پروڈیوسر مدھو منٹینا سے شادی کی تھی۔ سال 2015 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے نے 2018 میں اپنی علیحدگی کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا۔ وہیں دوسری جانب ستیہ دیب نے اداکارہ ادیتی راؤ حیدری سے شادی کی تھی۔ جوڑے نے سال 2013 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

مزید پڑھٰں:دیکھیں ڈیزائنر مسابا گپتا کا بے باک انداز

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details