دہلی: بالی ووڈ اداکار منوج باجپائی کے مداحوں کے لیے افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔ اداکار کی ماں گیتا دیوی کا 8 دسمبر کو صبح 8.30 بجے دہلی کے ایک ہسپتال میں انتقال ہو گیا تھا۔ منوج باجپئی کی والدہ گیتا دیوی طویل عرصے سے بیمار تھیں۔ ان کی عمر 80 سال تھی۔ اس سے قبل اداکار نے اپنے والد رادھاکانت باجپائی کو کھو دیا تھا۔ منوج کے والد گزشتہ برس 2021 میں 83 کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔Manoj Bajpayee's Mother Dies
میڈیا رپورٹس کے مطابق منوج باجپائی کی والدہ کچھ عرصے سے دہلی کے ایک ہسپتال میں داخل تھیں جہاں وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں تھیں۔ گزشتہ ایک ہفتے سے گیتا دیوی دہلی کے پشپانجلی میڈیکل سینٹر اور میکس سپر اسپیشلٹی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ وہیں شوٹنگ سے وقت نکال کر منوج اپنی والدہ کا حال جاننے کے لیے دہلی بھی گئے تھے۔ اداکار نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ' ان کی والدہ گزشتہ 20 دنوں سے بیمار تھیں اور میکس سپر اسپیشلٹی ہسپتال میں زیر علاج تھی'۔