اداکار منوج باجپائی کی اداکاری صلاحیتوں سے ہر شخص واقف ہے۔ ستیہ سے لے کر گینگز آف واسے پور جیسی فلموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار منوج باجپائی نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ انہوں نے ریتک روشن کے ڈانس کو دیکھ کر ڈانسر بننے کا خواب چھوڑ دیا۔ منوج باجپائی نے بتایا کہ 'وہ ایک ٹرینڈ ڈانسر ہیں لیکن انہوں نے ریتک روشن کو دیکھ کر ڈانسر بننے کا خواب چھوڑ دیا، منوج نے سال 1994میں فلم بینڈیٹ کوئین سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا جبکہ ریتک نے سال 2000 میں کہو نہ پیار سے ڈیبیو کیا تھا۔ Manoj Bajpayee on Dancing
اپنے تھیٹر کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے منوج نے کہا کہ ایک فنکار کے لیے گانا اور ناچنا لازمی ہے۔ انہوں نے اپنے ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت ڈانس کیا کرتے تھے۔
انہوں نے ایک چیٹ شو میں کرلی ٹیلز کو بتایا کہ ' چونکہ میں تھیٹر سے ہوں، اس لیے ایک شرط یہ ہوتی تھی کہ ایک فنکار کو گانا سیکھنا چاہیے، یہاں تک کہ اگر آپ فرنٹ لائن گلوکار نہیں بنتے ہیں تب بھی آپ کو کم از کم کورس گلوکاری ضرور آنی چاہیے، ہاں میں ناچتا بھی تھا'۔