حیدرآباد: مشہور اداکار منوج باجپائی ان چند آؤٹ سائڈر میں سے ایک ہیں جو ہندی فلم انڈسٹری میں اپنی ایک منفرد شناخت بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ منوج کی ہی طرح سشانت سنگھ راجپوت نے ہندی فلم انڈسٹری میں ایک آؤٹ سائڈر کے طور پر قدم رکھا اور اپنی شاندار اداکاری سے مداحوں کی بے پناہ محبت حاصل کی۔ دونوں اداکار نے ایک ساتھ فلم سونچیریا میں بھی کام کیا۔ سشانت سنگھ کے بارے میں بات کرتے ہوئے منوج نے حالیہ ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ فلم انڈسٹری کے سیاست کو سنبھال نہیں سکے۔
منوج نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ کس طرح سوشانت کی موت نے انہیں ذاتی طور پر متاثر کیا دونوں نے ابھیشیک چوبے کی ہدایتکاری میں بننے والی سال 2019 کی فلم سونچیریا میں کام کیا تھا اور اس فلم کی شوٹنگ کے دوران دونوں کے درمیان ایک مضبوط رشتہ بھی قائم ہوا تھا۔ منوج نے بتایا کہ جب وہ ایک ساتھ کام کر رہے تھے تب سشانت نے ان سے اپنے 'چیلنجز' کے بارے میں کھل کر بات کی لیکن انہوں نے کبھی بھی یہ نہیں سوچا تھا کہ نوجوان اداکار اتنا سخت قدم اٹھائے گا۔
باجپائی نے کہا کہ سشانت نے ان سے اس بارے میں بات کی کہ انڈسٹری کی سیاست اور جانبداری انہیں کس طرح متاثر کر رہی ہے۔ منوج کہتے ہیں کہ ' انڈسٹری میں سیاست ہمیشہ ہوتا ہے لیکن جب آپ کامیابی کی سیڑھی پر چڑھتے ہیں تو یہ مزید گندا ہوتا جاتا ہے۔ مجھے اس سے کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا کیونکہ میں ضدی اور موٹی چمڑی کا تھا۔ لیکن وہ ایسا نہیں تھا اور اس طرح وہ دباؤ کو سنبھال نہیں سکا۔ اس نے مجھ سے بات کی تھی ان چیزوں کے بارے میں جس کی وجہ سے وہ فکرمند تھا کیونکہ یہ سب چیزیں اسے متاثر کر رہی تھیں'۔