اداکار منوج باجپائی اپنی آئندہ فلم صرف ایک بندہ کافی ہے میں ایک وکیل کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو ایک بااثر گاڈ مین کے خلاف مقدمہ لڑ رہے ہیں جس پر ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کا الزام ہے۔ اداکار نے فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہ یہ فلم بناتے ہوئے ہماری اولین ذمہ داری متاثرہ کے تئیں حساس ہونا تھا۔ فلم کے میکرز کو خود ساختہ گاڈمین آسارام نے ایک قانونی نوٹس بھیجا تھا جسے ایک نابالغ کے ساتھ جنسی استحصال کرنے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ آسارام کے سنت شری آسارام جی آشرم چیریٹیبل ٹرسٹ نے فلم پر الزام لگایا تھا کہ فلم کا ٹریلر "انتہائی قابل اعتراض اور ہتک آمیز" ہے۔Manoj Bajpayee on Bandaa
قانونی نوٹس کے بارے میں پوچھے جانے پر باجپائی نے کہا کہ 'وہ اس معاملے پر تبصرہ کرنے کے لیے صحیح شخص نہیں ہیں، لیکن اپورو سنگھ کارکی کی ہدایت کاری میں بننے والی اور دیپک کنگرانی کی لکھی ہوئی یہ فلم 'صرف ایک کہانی' پر مبنی نہیں ہے۔
پی ٹی آئی کو ایک انٹرویو میں باجپائی نے بتایا کہ 'مقدمہ پہلے ہی عوامی ڈومین میں ہے اور فیصلہ آ چکا ہے... ہمیں ان تمام واقعات کو سچائی کے ساتھ بتانا چاہیے جو پیش آچکے ہیں۔ ہماری فلم میں بھی سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم متاثرہ کے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہیں'۔