اداکار منوج باجپائی کی فلم بندہ کا ٹریلر پیر کو ریلیز کردیا گیا ہے۔ اپنے یوٹیوب چینل پر زی 5 نے تین منٹ سے بھی کم دورانیے کا ایک ٹریلر ریلیز کیا ہے۔ اس ٹریلر میں منوج ایک وکیل کا کردار ادا کر رہے ہیں جو ایک طاقتور گاڈمین کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کےلیے تیار ہیں۔ وہ ایک نابالغ لڑکی کو انصاف دلانے کی راہ پر ہیں جس کے ساتھ گاڈمین نے زیادتی کی ہے۔Bandaa Trailer
ٹریلر میں ایک جگہ منوج کہتے ہیں یہ لڑائی بڑی لمبی چلنے والی ہے۔ فلم کا ٹریلر جذباتی طور پر آپ کو جھنجھوڑ دینے والا ہے۔ ٹریلر میں منوج کو گاڈمین کو مجرم ثابت کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ فلم سچی زندگی کی کہانیوں سے متاثر ہے۔ واضح رہے کہ ماضی میں ایسے کئی واقعات دیکھنے کو ملے ہیں جب کئی سوامیوں پر کئی خواتین نے جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا تھا۔ ان میں آسارام بابو، گرمیت رام رحیم اور رامپال شامل ہیں۔