اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Man Arrested for Giving Rape Threat to Uorfi عرفی جاوید کو ریپ اور قتل کی دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار - عرفی جاوید کو ریپ کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار

خبروں کی زینت بنے رہنے والی اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار عرفی جاوید کو ریپ اور قتل کی دھمکیاں دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کی شناخت نوین گری کے طور پر ہوئی ہے۔Man Arrested for Giving Rape Threat to Uorfi

عرفی جاوید کو ریپ اور قتل کی دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار
عرفی جاوید کو ریپ اور قتل کی دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار

By

Published : Dec 22, 2022, 4:33 PM IST

اپنے بے باک اور عجیب و غریب فیشن کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اداکارہ عرفی جاوید کو گزشتہ کئی روز سے ریپ اور قتل کی دھمکیاں موصول ہورہی تھیں۔ اب ممبئی پولیس نے بدھ کو بتایا کہ ٹی وی اداکارہ عرفی جاوید کو ریپ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس شخص کی شناخت نوین گری کے طور پر کی گئی ہے۔Man Arrested for Giving Rape Threat to Uorfi

آئی پی سی کی دفعہ 354(اے ) (جنسی ہراسانی)، 354 ڈی، 509، 506 کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کے بعد گوریگاؤں پولیس نے اس شخص کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ نوین نے سوشل میڈیا پر سوشل میڈیا اسٹار کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے کے لیے واٹس ایپ کا استعمال کیا تھا۔

اس سے قبل عرفی جاوید نے مصنف چیتن بھگت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جب مصنف نے ایک ادبی تقریب میں اداکارہ کے خلاف متنازعہ بیان دیا تھا۔ چیتن نے کہا تھا کہ 'نوجوان، خاص طور پر لڑکے فون پر اپنا زیادہ وقت برباد کر رہے ہیں، صرف انسٹاگرام ریلز دیکھنے میں گھنٹوں گزار دیتے ہیں۔ سب جانتے ہیں کہ عرفی جاوید کون ہے؟ آپ اس کی تصاویر کا کیا کریں گے؟ کیا یہ آپ کے امتحانات میں آنے والا ہے یا آپ سے نوکری کے انٹرویو میں یہ پوچھا جائے گا کہ اس نے کیا لباس پہنا تھا؟

انہوں نے مزید کہا کہ ' ایک طرف، ایک نوجوان ہے جو کرگل میں ہماری قوم کی حفاظت کر رہا ہے اور دوسری طرف ہمارے پاس ایک ایسے نوجوان بھی ہیں جو اپنے کمبل میں چھپ کر عرفی جاوید کی تصاویر دیکھ رہے ہیں'۔

جس کے بعد عرفی نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ 'ان جیسے مرد اپنی کوتاہیوں کو قبول کرنے کے بجائے ہمیشہ خواتین کوملزم ٹھہرائیں گے۔ ریپ کلچر کو فروغ دینا بند کرو، مردوں کے رویے کے لیے خواتین کے لباس کو ملزنا ٹھہرانا 80 کی دہائی کی بات ہے مسٹر چیتن بھگت۔"

سال 2016 میں عرفی بڑے بھیا کی دلہنیا میں نظر آئی تھی۔ انہوں نے چندر نندنی میں چھایا اور میری درگا میں آرتی کا کردار ادا کیا تھا۔ وہ سات پھیروں کی ہیرا پھیری، بےپناہ، جیجی ماں اینڈ ڈائن ، یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے اور کسوٹی زندگی کی کا بھی حصہ رہ چکی ہیں۔ انہوں نے ریئلٹی شو بگ باس او ٹی ٹی میں بھی حصہ لیا۔ عرفی کو آخری بار ریئلٹی ٹی وی شو ایم ٹی وی اسپلٹس ولا کے سیزن 14 میں دیکھا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details