حیدرآباد: ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور نے جمعہ کی شام ممبئی میں منعقدہ ایک ایوارڈ گالا میں ریڈ کارپٹ پر اپنے جلوے بکھیرے۔ دونوں نے ایونٹ میں داخل ہونے سے پہلے پاپرازیوں کے لیے تصویریں بھی کھینچائی۔ جہاں ملائیکہ کالے ڈریس میں نظر آئیں وہیں ارجن سرخ بلیزر اور پینٹ میں نظر آئے۔
انسٹاگرام پر ایک پاپرازی اکاؤنٹ نے ملائکہ اور ارجن کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں ریڈ کارپٹ پر ایک ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو کے آن لائن سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا میں بہت سے صارفین نے جوڑے پر تبصرے کیے اور کچھ نے سوال اٹھایا کہ ملائکہ اپنے لباس میں بے چینی محسوس کر رہی ہیں۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' انہوں نے اپنی سانس روک رکھی ہے'۔ ایک اور نے تبصرہ کیا کہ ' وہ سانس بھی نہیں لے رہی ہیں اسے جانے دو'۔ جبکہ ایک شخص نے لکھا کہ ' وہ اپنے پیٹ کو اندر رکھنے کی بہت کوشش کر رہی ہیں'۔ وہیں کئی صارفین اس جوڑے کی حمایت میں بھی سامنے آئے۔ ایک مداح نے لکھا کہ ' اچھی جوڑی، ان دونوں کو بہت سارا پیار'۔ ایک اور نے لکھا کہ ' لوگ ٹرول کرتے ہیں لیکن احساس کو کوئی نہیں سمجھتا پیار تو پیار ہوتا ہے، خوبصورت جوڑی'۔