اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Dream Girl 2 trailer: ڈریم گرل 2 سے اننیا پانڈے کی پہلی جھلک سامنے آئی، جانیے فلم کا ٹریلر کب ریلیز ہوگا - اننیا پانڈے کی پہلی جھلک ڈریم گرل 2

آئندہ کامیڈی ڈرامہ فلم ڈریم گرل 2، جس میں آیوشمان کھرانہ اور اننیا پانڈے اہم کردار میں ہیں، 25 اگست کو ریلیز ہونے والی ہے۔ پیر کو میکرز نے سوشل میڈیا پر ڈریم گرل 2 کا ایک نیا پوسٹر شیئر کیا اور ساتھ میں ٹیزر اور ٹریلر کی ریلیز تاریخ کا بھی اعلان کیا۔

ڈریم گرل 2 سے اننیا پانڈے کی پہلی جھلک سامنے آئی
ڈریم گرل 2 سے اننیا پانڈے کی پہلی جھلک سامنے آئی

By

Published : Jul 31, 2023, 12:55 PM IST

ممبئی (مہاراشٹر): ڈریم گرل 2 کے میکرز نے پیر کو فلم کے ایک نئے پوسٹر کی نقاب کشائی کی۔ پوسٹر میں آیوشمان کو ایک عجیب و غریب اوتار میں دیکھا جاسکتا ہے۔ پوسٹر میں وہ پردے کے پیچھے سے جھانکتے ہوئے نظر آرہے ہیں اس لیے شائقین کو صرف ان کا چہرہ ہی دیکھنے کو ملے گا جبکہ پوسٹر میں اننیا پانڈے آیوشمان کو تکتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔Dream Girl 2 trailer

اداکارہ روایتی لباس میں خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے اپنے بالوں کو کھلا رکھا ہے اور کانوں میں جھمکے اور ہاتھوں میں گلابی رنگ کی خوبصورت چوڑیاں پہنی ہوئی ہیں۔ فلم کے میکرز نے اننیا کے کردار کو پری کے طور پر متعارف کرایا ہے۔ انسٹاگرام پر آیوشمان نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' یہ ہے پری، میری ڈریم گرل، ڈریم گرل 2 کا ٹریلر کل ریلیز ہوگا، ڈریم گرل 2 25 اگست کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی'۔

وہیں ڈریم گرل 2 کی ٹیم آج فلم کا ٹیزر ریلیز کرے گی، جبکہ فلم کا آفیشل ٹریلر 1 اگست کو سامنے آئے گا۔ میکرز کی جانب سے نئے پوسٹر ریلیز کرنے کے فورا بعد مداحوں نے اپنے تبصروں سے کمنٹ سیکشن کو بھردیا۔ اداکار شنایا کپور نے پوسٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ 'مجھے بہت پسند آیا'۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' آخرکار، پوجا سے ملنے کا مزید انتظار نہیں کرسکتا'۔ فلم 25 اگست کو ریلیز ہوگی۔فلم کو جولائی میں ریلیز کیا جانا تھا لیکن فلم میں استعمال ہوا وی ایف ایکس فلم کی تاخیر کی وجہ بنا ہے۔

اس فیصلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے پروڈیوسر ایکتا آر کپور نے کہا کہ 'ہم چاہتے ہیں کہ آیوشمان کھرانہ کا کردار ڈریم گرل 2 میں پوجا کے طور پر پرفیکٹ نظر آئے اور اسی لیے ہم چہرے کے لیے وی ایف ایکس کے کام کو مکمل کرنے کے لیے زیادہ وقت لے رہے ہیں۔ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہمارے ناظرین کو ایک اچھا تجربہ حاصل ہو جب وہ فلم دیکھنے آئیں۔ 'ڈریم گرل 2' کے لیے وی ایف ایکس فلم کا ایک لازمی حصہ ہے اور ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے ناظرین کو اعلیٰ معیار کی فلم فراہم کریں'۔

مصنوعات فراہم کریں۔"

ڈریم گرل 2 سال 2019 میں ریلیز ہوئی کامیاب فلم ڈریم گرل کا سیکوئل ہے۔ فلم کی پہلی قسط نے باکس آفس پر خوب دھوم مچائی تھی۔ آیوشمان اور اننیا کے علاوہ فلم میں انو کپور، پریش راول، اسرانی، منجوت سنگھ، اور وجے راز سمیت دیگر اداکار ہیں۔

مزید پڑھیں: Dream Girl 2 promotion: اننیا پانڈے نے ڈریم گرل 2 کی تشہیر کے لیے والد چنکی کے ساتھ مزے دار ویڈیو شیئر کی

ABOUT THE AUTHOR

...view details