بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی آئندہ فلم ماجا ما کا ٹریلر جمعرات کو ریلیز کردیا گیا ہے۔ فلم کے پروڈیوسر نے ٹیزر جاری کرنے کے ایک دن بعد ٹریلر ریلیز کیا ہے۔ فلم میں مادھوری دکشت ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی گجراتی ماں کے کردار میں نظر آئیں گی ، جسے اپنے بچوں کی زندگی سنوارنے کے دوران ماضی میں ہوئی غلطیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایک فیملی انٹرٹینر کے طور پر بنائی گئی اس فلم کی ہدایتکاری آنند تیواری نے کی ہے۔ فلم میں گجراج راؤ مادھوری کے شوہر اور ریتوک بھومک ان کے بیٹے کے کردار میں نظر آنے والے ہیں۔Maja Ma Trailer Release
ٹریلر کا آغاز ریتوک بھومک کے کردار کے ساتھ ہوتا ہے، جو اپنے خاندان کے بارے میں بتاتے ہوئے نظر آتا ہے۔ ٹریلر میں وہ کہتے سنائی دیتی ہے کہ اس کی 'پرفیکٹ' ماں کے علاوہ اس کے گھر کے ہر فرد میں کچھ نہ کچھ کمی ہے۔ ریتوک کے کردار کے بعد ہمیں مادھوری دکشت ایک گجراتی ماں کے کردار میں نظر آتی ہیں جو ڈانس سکھاتی ہیں۔ اس کے بعد ہم دیکھتے ہیں کہ ریتوک کے کردار کو ایک این آر آئی لڑکی سے محبت ہوجاتی ہے اور لڑکی کے امیر والدین بھی ان کی شادی کے لیے راضی ہوجاتے ہیں لیکن اس درمیان ایک ایسا واقعہ پیش آتا ہے جس سے ان کی منگنی توڑ دی جاتی ہے۔