ممبئی: سال 1997 میں آئی فلم پردیس میں اپنی خوبصورتی اور زبردست اداکاری سے شائقین کے دلوں میں خاص جگہ بنانے والی اداکارہ مہیما چودھری میں بریسٹ کینسر کی تشخیض ہوئی تھی۔ حالانکہ اداکارہ نے اس خطرناک بیماری کو شکست دے دی ہے اور اب وہ دوبارہ کام پر واپس لوٹ آئی ہیں۔ اداکار انوپم کھیر نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کر اپنی ساتھی اداکارہ کی اس طبی حالت کے بارے میں بتایا۔ انوپم اور مہیما ایک ساتھ فلم 'دی سگنیچر' میں کام کر رہے ہیں۔ کینسر کو شکست دینے کے بعد یہ مہیما کی پہلی فلم ہوگی۔ Mahima Chaudhary Brest Cancer
انوپم کھیر نے جذباتی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مہیما کو ہمتی اور بہادر بتایا اور لکھا کہ ' ہمتی اور بہادر مہیما چودھری کی کہانی۔میں نے ایک مہینے قبل امریکہ سے اپنی 525 ویں فلم ' دی سگنیچر' میں ایک بہت ہی اہم ترین کردار ادا کرنے کے لیے مہیما چودھری کو فون کیا۔ ہماری اس بات چیت کے دوران مجھے معلوم ہوا کہ مہیما بریسٹ کینسر سے لڑ رہی ہیں'۔