رندیپ ہڈا جلد ہی فلم سواتنتریہ ویر ساورکر میں نظر آئیں گے، جو ان کی بطور ہدایتکار بھی پہلی فلم ہونے والی ہے۔ اب بالی ووڈ ہنگامہ کے ساتھ ایک نئے انٹرویو میں فلمساز مہیش منجریکر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پہلے اس فلم کی ہدایتکاری کرنے والے تھے لیکن رندیپ ہڈا کی مداخلت اور پروجیکٹ میں متعدد تبدیلیاں کرنے کی کوشش کی وجہ سے انہوں نے فلم سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔ مہیش نے بتایا کہ ان سب چیزوں کی وجہ سے انہیں پروجیکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔Mahesh Manjrekar on Randeep Huda
بالی ووڈ ہنگامہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں مہیش منجریکر نے بتایا کہ کس طرح رندیپ ہوڈا نے ابتدائی طور پر کردار کے لیے کی گئی اپنی تحقیق سے انہیں متاثر کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ' میں رندیپ سے ملا اور وہ مجھے کافی سنجیدہ انسان نظر آئے اور وہ اس فلم کی کہانی سے کافی جڑے ہوئے تھے۔ ہماری ایک دو بار ملاقات ہوئی۔ انہوں نے انہوں نے جدوجہد آزادی، عالمی جنگوں وغیرہ سے متعلق کئی کتابیں پڑھیں، مجھے یہ کافی دلچسپ لگی۔ پہلا مسودہ انہیں پڑھ کر سنایا گیا۔
مہیش بتاتے ہیں کہ ' رندیپ کو اس سے کچھ مسئلہ تھا جو کہ ٹھیک بات ہے۔ پھر دوسرے ڈرافٹ کے دوران بھی انہوں نے اپنے کچھ اعتراض ظاہر کیے۔ میں نے ان سے کہا اگر ایسا ہی ہونے والا ہے تو فلم بنانے کے دوران مسئلہ ہوسکتا ہے۔ لیکن اس نے میری یقین دہانی کرائی کہ اگر ایک بار اسکرپٹ فائنل ہوجاتا ہے تو وہ اس پر زیادہ سوال نہیں کریں گے'۔