معروف فلمساز مہیش بھٹ کے دل کی سرجری ہوئی ہے۔ چند روز قبل آرتھ ڈائریکٹر کی طبیعت بگڑ گئی تھی جس کے باعث انہیں قریبی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی۔ جس کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا گیا تھا کہ انہیں جلد ہی سرجری کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ اب فلمساز کے بیٹے راہل بھٹ نے ان کی صحت کے حوالے سے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ' مہیش بھٹ کا چند روز قبل دل کا آپریشن ہوا تھا'۔ راہل نے ان کی صحت کے بارے میں خبروں کی تصدیق کی اور مزید کہا کہ ان کے والد کو اس ہفتے کے شروع میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کا دل کا آپریشن ہوا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مہیش اب گھر واپس آگئے ہیں اور تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔
Mahesh Bhatt Heart Surgery: فلمساز مہیش بھٹ کی دل کی سرجری ہوئی، راہل بھٹ نے تصدیق کی - مہیش بھٹ کی صحت
تجربہ کار فلم ساز مہیش بھٹ کا اس ہفتے کے شروع میں دل کا آپریشن ہوا۔ بیٹے راہل بھٹ نے ان کی صحت کے حوالے سے جانکاری دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ Mahesh Bhatt undergoes heart surgery
ٹائمز آف انڈیا کو دیے گئے ایک بیان میں راہل نے کہا کہ ' جو ہوا اب سب ٹھیک ہے۔ وہ اب بالکل ٹھیک ہیں اور گھر واپس آگئے ہیں۔ میں آپ کو مزید تفصیلات نہیں بتا سکتا کیونکہ ہسپتال میں بہت زیادہ لوگوں کو جانے کی اجازت نہیں تھی'۔ سونی رازدان، عالیہ بھٹ یا خاندان کے کسی اور فرد نے ابھی تک اس موضوع پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
74 سالہ فلمساز گزشتہ سال نانا بن گئے ہیں۔ ان کی بیٹی عالیہ بھٹ کے گھر ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، جس کا نام انہوں نے راحہ کپور رکھا ہے۔ راحہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے پی ٹی آئی کو بتایا تھا کہ 'یہ سب سے زیادہ چیلنجنگ کردار ہے جو مجھے نانا کے طور پر ادا کرنا ہے۔ جب میں نے سنا کہ عالیہ ماں بننے والی ہیں تو میں ایسا تھا کہ 'آہ، میرے بچے کے یہاں بچہ ہونے والا ہے'۔ واضح رہے کہ مہیش بھٹ نے آرتھ، سارنش، ڈیڈی، دل ہے کہ مانتا نہیں، سڑک، عاشقی اور ہم ہیں راہی پیار کے جیسی کئی مقبول فلمیں دی ہیں۔ مہیش بھٹ نے ہدایتکاری سے 21 سال کا وقفہ لینے کے بعد سڑک 2 کے ساتھ واپس ہدایتکار کی کرسی پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا۔ اس فلم می عالیہ بھٹ، آدتیہ رائے کپور اور سنجے دت اہم کردار میں تھے۔