اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Alia Bhatt's Hollywood debut: عالیہ بھٹ کی پہلی ہالی ووڈ فلم پر مہیش بھٹ کا ردعمل، 'میرا سر فخر سے بلند ہوگیا' - ہارٹ آف اسٹون پر مہیش بھٹ

عالیہ بھٹ کی پہلی ہالی ووڈ فلم ہارٹ آف اسٹون کا ٹریلر برازیل میں نیٹفلکس ٹوڈم فیسٹیول میں ریلیز کیا گیا۔ فلم کا پریمیئر 11 اگست کو نیٹ فلکس پر ہوگا۔ مہیش بھٹ نے بیٹی عالیہ کی اس بڑی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔

: عالیہ بھٹ کی پہلی ہالی ووڈ فلم پر مہیش بھٹ کا ردعمل،
: عالیہ بھٹ کی پہلی ہالی ووڈ فلم پر مہیش بھٹ کا ردعمل،

By

Published : Jun 22, 2023, 12:34 PM IST

فلمساز مہیش بھٹ نے اپنی بیٹی و اداکارہ عالیہ بھٹ کی ہارٹ آف اسٹون سے ہالی ووڈ میں قدم رکھنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایک نئے انٹرویو میں مہیش نے کہا کہ وہ عالیہ کے گیل گیڈوٹ اور جیمی ڈورنن جیسے اداکاروں کے ساتھ ایک پروجیکٹ کا حصہ بننے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے ایک واقعہ بھی یاد کیا جب انہوں نے عالیہ سے پوچھا تھا کہ ہالی ووڈ میں ایسی کیا چیز ہے جو بالی ووڈ میں نہیں ہے، اس کے جواب میں عالیہ نے کہا تھا 'پیسے'۔Alia Bhatt's Hollywood debut

ہارٹ آف اسٹون میں عالیہ ایک منفی کردار ادا کرنے والی ہیں، یہ جاسوسی تھرلر کا پریمیئر 11 اگست کو نیٹفلکس پر ہونے والا ہے۔ ٹام ہارپر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ہارٹ آف اسٹون کا پہلا ٹریلر برازیل میں ٹوڈم ایونٹ میں ریلیز کیا گیا۔

ٹائمز آف انڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے مہیش نے کہا کہ' جب میں اسے گال گیڈوٹ اور جیمی ڈورنن جیسے بین الاقوامی اداکاروں کے ساتھ کھڑا دیکھتا ہوں تو میرا دل فخر سے چوڑا ہو جاتا ہے۔ اس خیال سے پریشان ہوئے بغیر وہاں کھڑا ہونا کہ یہ ہالی ووڈ ہے، جب بین الاقوامی ٹیلنٹ کی بات آتی ہے تو آج کے نوجوان کسی بھی طرح سے خود کو دوسروں سے کم محسوس نہیں سمجھتے ہیں'۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'مجھے یاد ہے کہ ایک بار میں نے اس سے پوچھا تھا، 'وہ کیا ہے جو ان کے پاس ہے جو ہمارے پاس نہیں ہے؟ اور اس کا سیدھا جواب تھا 'پیسہ'۔ اس نے بڑی عاجزی کے ساتھ کہا۔ اس نے یہ بھی کہا کہ ان کے پاس کام کرنے کا طریقہ ہے اور وہ بہت پروفیشنل ہیں لیکن ان کے پاس پیسے بھی ہیں، ورنہ ہمارے پاس سب کچھ ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ کسی بھی چیز کے لیے اعتماد بہت ضروری ہے'۔

ہارٹ آف اسٹون انگریزی، ہندی، تمل اور تیلگو میں دستیاب ہوگی۔ اس کے علاوہ عالیہ بھٹ جلد ہی کرن جوہر کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آنے والی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details