ممبئی (مہاراشٹر): اداکارہ مادھوری دکشت نینے نے عالیہ بھٹ کو خوبصورت تحفہ بھیجا ہے، جو اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہی ہیں۔ عالیہ اور رنبیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مادھوری نے نیتو کپور کے ذریعے جلد ہی والدین بننے والے اس جوڑے کو تحفہ بھیجا ہے۔ جھلک دکھلا جا 10 کے آنے والے ایپیسوڈ میں اس خوبصورت لمحے کو ٹیلی ویژن پر کھایا جائے گا۔Madhuri Dixit Gift to Alia Bhatt
ڈانس ریئلٹی ٹی وی شو جھلک دکھلا جا 10 کے آئندہ ایپی سوڈ میں تجربہ کار اداکار نیتو کپور بطور مہمان خصوصی نظر آنے والی ہیں۔ کلرز ٹی وی نے انسٹاگرام پر آئندہ ویک اینڈ ایپیسوڈ کا پرومو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں شو کی جج مادھوری نیتو کپور کو مبارکباد دیتی ہوئی نظر آ رہی ہیں کیونکہ عالیہ اور رنبیر جلد ہی والدین بننے والے ہیں۔ مادھوری نے عالیہ کے لیے نیتو کپور کو کرشن کی مورتی دی ہے۔
مادھوری کلپ میں کہتی ہوئی سنائی دے رہی ہیں کہ ' نیتو جی ابھی ان کی شادی بھی ہوگئی ہے اور وہ ابھی والدین بننے جارہے ہیں۔ میں کچھ لے کر آئی ہوں عالیہ کے لیے، بال گوپال ہیں'۔ جس کے بعد نیتو کپور نے مادھوری کو گلے سے لگاتی نظر آئیں۔