سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچانے والا وائرل گانا 'کچا بادام' کا بھوت ابھی تک لوگوں کے سر سے نہیں اتر رہا ہے۔ بھوبن بدیاکر کا گانا 'کچا بادام' بیرون ملک بھی مقبول ہو رہا ہے۔ لوگ اس پر ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔ پورا بالی ووڈ بھی اس وائرل گانے پر تھرکتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ حال ہی میں بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری دکشت نے بھی اس وائرل گانا ’کچا بادام‘ پر زبردست ڈانس کیا ہے۔ اتنا ہی نہیں اداکار رتیش دیشمکھ بھی اس گانے پر مادھوری کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ Madhuri Dixit Dances on Kacha Badam
مادھوری دکشت نے اپنے انسٹاگرام پر رتیش دیشمکھ کے ساتھ کچا بادام پر ڈانس کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں مادھوری نے کا لہنگا پہنا ہوا ہے۔ ساتھ ہی رتیش نے کالے رنگ کا سوٹ پہنا ہوا ہے۔ مادھوری اور رتیش وائرل گانا 'کچا بادام' کی تال پر تھرکتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ Madhuri and Riteish Deshmukh Dance