بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری دکشت نے ممبئی کے لوئر پیرل علاقے میں 48 کروڑ کا عالیشان رہائشی اپارٹمنٹ خریدا ہے جس کی تصاویر نے دیکھنے والوں کو چکرا کر رکھ دیا۔ اداکارہ کے خوابوں کا محل 'انڈیا بلز بلیو پروجیکٹ' کا حصہ ہے۔ اپارٹمنٹ کا رقبہ 5 ہزار 384مربع فٹ ہے اور یہ عمارت کی 53ویں منزل پر واقع ہے۔ اطلاع کے مطابق اداکارہ کے اس اپارٹمنٹ میں 7 منزلیں گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے مختص ہیں۔Madhuri Dixit Buys Flat in Mumbai
میڈیا رپورٹ کے مطابق جائیداد کی رجسٹریشن 28 ستمبر 2022 کو ہوئی تھی۔ مادھوری نے مذکورہ پراپرٹی انڈیا بلز بلو کے تحت لوئر پریل میں خریدی ہے۔ انڈیا بلز کی ویب سائٹ کے مطابق جنوبی ممبئی کے ورلی میں واقع یہ رہائشی جائیداد تقریبا 10 ایکڑ کے رقبے میں پھیلی ہوئی ہے اور یہاں سے بحرہ عرب کا مسحور کن اور دلکش نظارہ نظر آتا ہے۔اس سوسائٹی میں سوئمنگ پول، فٹ بال گراؤنڈ، ٹینس کورٹ، اسکواش کورٹ، جم، کرکٹ نیٹ اور بیڈمنٹن کورٹ بھی موجود ہیں۔