ممبئی: 'ٹرپلنگ' اور 'فور مور شاٹس پلیز' جیسی ویب سیریز میں نظر آنے والی اداکارہ مانوی گگرو نے جمعرات (23 فروری) کو اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔ اداکارہ نے 23 فروری کو کامیڈین کمار ورون سے خفیہ طور پر شادی کی اور اپنی شادی کی خوبصورت اور یادگار تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ اداکارہ نے کامیڈین کمار ورون کے ساتھ جنوری (2023) میں منگنی کی تھی۔ شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ' اہل خانہ اور خاص دوستوں کی موجودگی میں آج اس خاص تاریخ 23-02-23 کو شادی کرلی ہے۔ آپ نے ہمیں خوب پیار اور سپورٹ کیا ہے۔ ہماری زندگی کے اس نئے آغاز پر بھی ہمیں اس طرح پیار دیتے رہیے گا'۔
مانوی نے اپنے اس خاص دن کے لیے سرخ رنگ کی خوبصورت ساڑھی پہنی ہے۔ ان کی ساڑھی کا ڈیزائن بالکل ویسا ہے جیسا ہے کہ پرینکا چوپڑا نے اپنی شادی والے دن پہنا تھا۔ اداکارہ کا برائیڈل لک مکمل طور پر پریانکا چوپڑا کے برائیڈل لُک سے متاثر لگ رہا ہے۔ ساؤتھ اداکارہ نینتارا کی بھی شادی کا لباس کچھ ایسا ہی تھا۔ پرینکا نے سال 2018 میں اور نینتارا نے 2022 میں شادی کی۔ سرخ رنگ کے لباس میں یہ تنیوں اداکارئیں اپنی شادی والے دن بہت خوبصورت نظر آئیں۔ مانوی کے دولہے راجہ کمار ورون نے کریم اور سفید رنگ کی شیروانی پہن رکھی ہے۔ اس جوڑے کی شادی انتہائی سادگی سے ہوئی ہے اور ایک تصویر میں دونوں شادی کے رجسٹر میں دستخط کرتے نظر آ رہے ہیں۔