اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Lucky Ali apologises: لکی علی نے اپنے متنازع پوسٹ کیلئے معافی مانگی، 'میرا ارادہ ہندوؤں کو تکلیف پہنچانا نہیں تھا'

گلوکار لکی علی نے اپنی نئی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ لفظ برہمن 'ابرام' کے نام سے ماخوذ ہے۔ اس پوسٹ کی وجہ سے گلوکار کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں نے معافی مانگ لی اور اپنا پوسٹ بھی ڈیلیٹ کردیا۔

By

Published : Apr 12, 2023, 12:47 PM IST

لکی علی نے اپنے متنازع پوسٹ کے لیے معافی مانگی
لکی علی نے اپنے متنازع پوسٹ کے لیے معافی مانگی

حیدرآباد: گلوکار لکی علی، جو او صنم، ایک پل کا جینا، سفرنامہ اور دیگر مقبول گانوں کے لیے مشہور ہیں، حال ہی میں فیس بک پر ایک متنازع پوسٹ شیئر کرکے خود کے پیروں پر کلہاڑی مار لی۔ گلوکار نے ایک پوسٹ، جسے انہوں نے اب ڈیلیٹ کر دیا ہے، میں دعوی کیا کہ لفظ برہمن 'ابرام' کے نام سے ماخوذ ہے۔ لیکن سوشل میڈیا کے ایک حصے کی جانب سے ان کی پوسٹ پر اعتراض ظاہر کیے جانے کے بعد انہوں نے معافی مانگ لی ہے۔Lucky Ali apologises

لکی علی نے اپنے متنازع پوسٹ کے لیے معافی مانگی

علی نے ایک اور پوسٹ میں واضح کیا کہ ان کا مقصد صرف سب کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہے اور 'تکلیف کا باعث نہیں بننا'۔ گلوکارہ نے فیس بک پر لکھا 'پیارے ساتھیوں، مجھے اپنی آخری پوسٹ کے تنازع کا احساس ہے۔ میرا ارادہ کسی کو تکلیف یا غصہ دلانا نہیں تھا اور مجھے اس کا بہت افسوس ہے۔ اس کے بجائے میرا ارادہ ہم سب کو ایک دوسرے کے قریب لانا تھا۔

'لیکن میں نے احساس کیا کہ یہ میرے ارادے کے مطابق کام نہیں کرپایا جیسے میں نے سمجھا تھا۔ اس کے بارے میں اب میں زیادہ خیال رکھوں گا کیونکہ میں جانتا ہوں کہ اس نے میرے بہت سے ہندو بائیوں اور بہنوں کو ناراض کیا ہے۔ میں آپ سب سے معافی چاہتا ہوں۔ اتوار کو 64 سالہ گلوکار نے اپنی پوسٹ میں ذکر کیا کہ برہمن کی اصطلاح ابرام کے نام سے نکلی ہے۔

لکی علی نے اپنے ڈیلیٹ کیے گئے پوسٹ میں لکھا تھا کہ 'لفظ برہمن 'برہما' سے آیا ہے، جو خود 'ابرام' سے آیا ہے۔ ابرام لفظ 'ابراہم' یا 'ابراہیم' سے ماخوذ ہے'۔ انہوں نے لکھا کہ ابراہیم کے آباؤ اجداد برہمن ہیں۔ ابراہیم علیہ السلام ۔۔۔تمام قوموں کے باپ۔۔ تو لوگ ایک دوسرے سے بحث و تکرار کرنے کے بجائے ایک دوسرے سے جاننے کی کوشش کیوں نہیں کرتے؟'۔ لکی علی آنجہانی بالی ووڈ اداکار محمود کے بیٹے ہیں۔ گلوکار نے طویل عرصے سے کسی بھی بالی ووڈ فلم میں کام نہیں کیا لیکن وہ بھارت اور بیرون ملک میں پرفارم کرتے رہتے ہیں۔ وہ موسیقی کے شائقین میں بے حد مقبول ہیں۔

مزید پڑھیں:Lucky Ali Explain Halal: گلوکار لکی علی نے ' حلال' کا مطلب بتایا اور کہا یہ اسلام کے باہر والوں کے لیے نہیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details