حیدرآباد: اداکار و پروڈیوسر عالیہ بھٹ کپڑوں کے مشہور برانڈ 'گچی' کے ایک پروگرام میں شرکت کے لیے جنوبی کوریا کے شہر سیول روانہ ہوگئیں۔ اتوار کی رات ہوائی اڈے پہنچی عالیہ کو آل ڈینم لک میں دیکھا گیا۔ عالیہ کو فلائٹ میں سوار ہونے سے پہلے ممبئی ہوائی اڈے پر دیکھا گیا اور وہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بے حد اسٹائلش نظر آئیں۔Alia Bhatt airport look
عالیہ بھٹ نے اپنے ائیرپورٹ لک کے لیے ڈینم کا انتخاب کیا۔ اداکارہ کی ڈینم کوٹ سے لے کر ڈینم پینٹ تک گچی کی تھیں۔ اداکارہ اس لباس میں بے حد خوبصورت نظر آرہی تھیں۔ سوشل میڈیا پر ایک پاپرازی پیج کی جانب سے ان کی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی گئی ہے۔
عالیہ نے اس ڈینم کوٹ اور پینٹ کے ساتھ ایک شرٹ بھی پہنی تھی جس کی قیمت 2 ہزار 800 ڈالر ہے۔ ڈینم کوٹ کی قیمت 6,900 ڈالر ہے اور پینٹ کی قیمت 1,150 ڈالر ہے۔ اس کے ساتھ عالیہ نے ایک خوبصورت گچی بیگ بھی لیا تھا اور اس کی قیمت 4,700 ڈالر ہے۔ عالیہ کے ذریعہ زیب تن کیے گئے اس پورے لک کی قیمت 12 لاکھ 76 ہزار 929 ہے۔