حیدرآباد: مشہور فلمساز کرن جوہر کے دھرما پروڈکشن کے تحت بننے والی فلم 'لائگر' کا ٹریلر جمعرات (21 جولائی) کو ریلیز کردیا گیا ہے۔ فلم 'لائیگر' میں جنوبی ہند کے اداکار وجے دیورکونڈا اور اننیا پانڈے مرکزی کردار میں نظر آرہے ہیں۔ وجے اس فلم سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے جا رہے ہیں۔Liger Trailer out وجے کی پہلی ہندی فلم لائیگر کا ٹریلر بہت دمدار نظر آرہا ہے اور اداکار ریسلنگ رنگ میں زبردست لڑائی کرتے نظر آرہے ہیں۔2 منٹ 2 سیکنڈ کے اس ٹریلر کی شروعات فلم میں وجے دیورکونڈا کی ماں کا کردار ادا کرنے والی مشہور اداکارہ رمیا کرشنن کے زبردست ڈائیلاگ سے ہوتی ہے اور اس کے اگلے ہی پل وجے دیورکونڈا زبردست ایکشن کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
ٹریلر کی ایک خاص بات یہ ہے کہ پورے ٹریلر میں ویژول زیادہ نظر آرہے ہیں اور گنتی کے دو چار ڈائیلاگ کو ہی ٹریلر میں جگہ دی گئی ہے۔ وہیں ٹریلر کے آخر میں دنیا کے لیجنڈ باکسر مائیک ٹائسن بھی نظر آتے ہیں۔ اس سے قبل کرن جوہر نے 6 جولائی کو فلم 'لائیگر' کا نیا پوسٹر شیئر کر لکھا تھا کہ ' آپ کے سامنے 50 دنوں بعد جو پیش ہونے جارہا ہے اس کے ایک اور پیاری جھلک۔۔۔ آئیے کچھ اچھی موسیقی کے ساتھ اس کا جشن مناتے ہیں'۔