نئی دہلی: معروف پنجابی گلوکار بلوندر صفری منگل کو انتقال کر گئے۔ وہ 63 برس کے تھے۔ پنجابی گلوکار گرو رندھاوا نے سوشل میڈیا پر صفری کے انتقال کی تصدیق کی۔ منگل کو آخری سانس لینے سے پہلے صفری تقریباً تین ماہ تک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔Singer Balwinder Safri Passes Away
صفری کے انتقال کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے گرو رندھاوا نے انسٹاگرام پر لکھا کہ 'سر ہم پنجابی موسیقی میں آپ کی شراکت کی ہمیشہ قدر کریں گے۔ آپ کی روح کو سکون ملے۔ الوداع سر بلوندر صٖفری'۔
اطلاع کے مطابق گلوکار کو دل کی تکلیف کے باعث اپریل 2022 میں برطانیہ کے وولور ہیمپٹن کے نیو کراس ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ٹرپل بائی پاس سرجری کے بعد گلوکار کوما میں چلے گئے تھے۔ ہسپتال میں 86 دن گزارنے کے بعد صفری کو ڈسچارج کر دیا گیا تھا اور ان کی صحت میں بھی بہتری آرہی تھی لیکن وہ ہمارے درمیان نہیں رہ پائے اور 26 جولائی کو انتقال کر گئے۔
اس افسوسناک خبر کے بارے میں جاننے کے بعد پنجابی میوزک انڈسٹری کے کئی فنکاروں نے سوشل میڈیا پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔