حیدرآباد: مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا قتل معاملے میں دہلی پولیس کا دعوی ہے کہ جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی نے ہی اس قتل کی سازش رچی تھی۔اسپیشل کمشنر آف پولیس (اسپیشل سیل) ایچ ایس دھالیوال نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے گلوکار اور کانگریس لیڈر کے قتل میں ملوث مرکزی شوٹر کے قریبی ساتھی سدھیش ہیرامن عرف مہاکال کو گرفتار کرلیا ہے۔ مہاکال کو دہلی پولیس اور مہاراشٹر پولیس کے ایک مشترکہ آپریشن میں پونے سے گرفتار کیا گیا تھا اور فی الحال وہ 14 دنوں کے لئے مہاراشٹر پولیس کی تحویل میں ہے۔ Gangster Lawrence Bishnoi Role in Moosewala Murder
ایچ ایس دھالیوال نے مزید کہا، 'سدھو موسے والا کو 29 مئی کو قتل کیا گیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد اسپیشل سیل نے اس گینگ پر نظر رکھنا شروع کردیا تھا۔ اس معاملے میں تحقیقات کے دوران اسپیشل سیل نے وکی مدھو ویلا لٹھ اور بھولو کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے بعد سندیپ نگل کی بھی گرفتاری ہوئی ہے۔ قتل والے دن سے ہی دہلی پولیس نے تحقیقات شروع کردی تھی۔ Siddhesh Hiraman Kamble Arrested
ایچ ایس دھالیوال نے کہا کہ' اس معاملے میں ملوث 8 ملزم کی تصویر کے بغیر ہی پولیس نے ان کو تلاش کرنا شروع کردیا تھا۔ یہ کیس پنجاب پولیس کا ہے، اس لیے پنجاب پولیس نے بھی اس میں ہمارا تعاون کیا۔ ان ملزمین کی شناخت حاصل کرنا پہلا قدم ہے۔ اب تک قتل میں ملوث 5 افراد کی شناخت ہوگئی ہے، جس کی جانکاری پنجاب پولیس کے ساتھ بھی شیئر کی جائے گی۔ مہاراشٹر پولیس اور کرائم پرانچ کی ٹیم لارنس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔