بھارتی سنیما کے مشہور گلوکار کے کے کی موت کے بعد گلوکار کا آخری نغمہ ریلیز کردیا گیا ہے۔ یہ نغمہ پنکج ترپاٹھی کی آئندہ فلم 'شیر دل: دی پیلیبھت ساگا' کا پہلا گانا ہے۔ 'دھوپ پانی بہنے دے' کو کے کے نے اپنی میٹھی آواز دی ہے۔ آنجہانی گلوکار کی موت کے بعد یہ ان کا پہلا گانا ہے۔ گزشتہ ہفتے گلوکار کی موت کی خبر نے پورے ملک کی آنکھوں کو نم کردیا تھا اور اب ان کا یہ آخری نغمہ مداحوں میں گلوکارکی یاد کو برقرار رکھنے کا ذریعہ بنے گا۔
واضح رہے کہ ممتاز گلوکار کرشن کمار کنناتھ، جنہیں مداح پیار سے کے کے کہہ کر پکارتے تھے، 31 مئی کو مغربی بنگال کے شہر کولکاتا میں ایک لائیو کنسرٹ میں پرفارم کرنے کے فورا بعد انتقال کر گئے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق کے کے کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ ان کی آخری رسومات 02 جون کو ممبئی میں ادا کی گئی۔KK's Song Dhoop Paani Bahne De Out