حیدرآباد: انڈین پریمیئر لیگ کے بانی للت مودی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر صارفین کے نشانے پر آگئے ہیں۔ جب سے للت مودی نے سابق مس یونیورس سشمیتا سین کے ساتھ تصاویر شیئر کرکے اداکارہ کے ساتھ رشتے میں ہونے کا انکشاف کیا ہے تب سے وہ سوشل میڈیا پر لگاتار ٹرول ہو رہے ہیں۔ Social Media Users Trolled Lalit Modi
دراصل للت مودی نے ایک بار پھر اپنی تصویر شیئر کی ہے، جس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین للت سے سشمیتا کے بارے میں پوچھ رہے ہیں۔ 2 اگست کو للت مودی نے آسمانی پٹی والی شرٹ میں ایک سیلفی شیئر کی۔ اس سیلفی کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ' اسٹاڈ میں ایک خوبصورت لمحہ، گرمیوں میں یہاں آنے کا مزہ ہی الگ ہے'۔ واضح رہے کہ اسٹاڈ (Gstaad) سوئٹزرلینڈ کا ایک ریزارٹ ٹاؤن ہے۔ جیسے ہی للت نے اس سیلفی کو سوشل میڈیا پر شیئر کی، ویسے ہی اس تصویر پر صارفین کے تبصروں کا سیلاب آگیا۔