حیدرآباد (تلنگانہ): بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان کے لال سنگھ چڈھا، جو ہالی ووڈ فلم فاریسٹ گمپ کی آفیشل ہندی ریمیک ہے، کو سوشل میڈیا پر اکیڈمی آسکر کی جانب سے حمایت حاصل ہے۔ اکیڈمی کے آفیشل ہینڈلز نے ہفتہ کو فاریسٹ گمپ اور لال سنگھ چڈھا کا ایک ویڈیو کولاج شیئر کیا ہے۔ دی اکیڈمی کے اس قدم پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل مل رہا ہے، وہیں کچھ صارفین نے دی اکیڈمی پر عامر خان کی فلم کے لیے پی آر ایجنسی کی طرح کام کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔Laal Singh Chaddha Featured On Oscar’s Official Page
اکیڈمی نے سوشل میڈیا پر ایک شاندار ویڈیو شیئر کر بتایا ہے کہ کس طرح آسکر جیتنے والی فلم کو بھارتی نظریہ سے بنایا گیا ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دی اکیڈمی نے لکھا ہے کہ ' رابرٹ زیمیکس اور ایرک روتھ نے ایک ایسے شخص کی کہانی بتائی جو اپنے سادہ اور مہربان انداز سے دنیا کو بدل دیتا ہے۔ اس فلم کا ہندی ریمیک ادویت چندن اور اتل کلکرنی نے لال سنگھ چڈھا کے نام سے بنائی ہے، جس میں ٹام ہینکس کے مقبول کردار کو عامر خان نے ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ لال سنگھ چڈھا کو فلم کے بائیکاٹ مہم کے درمیان ریلیز کیا گیا ہے۔ وہیں اس دوران اکیڈمی کے اس پوسٹ کے سامنے آنا فلم کے لیے اہم ثابت ہوسکتی ہے۔ انسٹاگرام پر جہاں اس پوسٹ کو 33 ہزار لائیک ملے ہیں وہیں کچھ لوگوں نے اکیڈمی کی تنقید کی ہے۔