حیدرآباد (تلنگانہ): سپر اسٹار عامر خان نے فلم لال سنگھ چڈھا کے ساتھ تقریباً چار سال بعد بڑے پردے پر واپس کی ہے۔ یہ فلم اکشے کمار کی فلم رکشا بندھن کے ساتھ 11 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنی ہے۔ دونوں ہی فلموں نے ریلیز کے پہلے دن کچھ خاص کمائی نہیں کی ہے۔Laal Singh Chaddha Box office day 1
عامر خان، ہدایت کار ادویت چندن کی فلم لال سنگھ چڈھا میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جو کہ ہالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم فاریسٹ گمپ کا ریمیک ہے۔ ریلیز سے قبل لال سنگھ چڈھا کے خلاف جاری مہم نے فلم کی کمائی پر منفی اثرات تو قائم کیے ہیں تاہم اگر اس کی ایڈوانس بکنگ کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو یہ اکشے کمار کی فلم رکشا بندھن کے مقابلے دو گنی زیادہ ہے۔
تجارتی رپورٹس کے مطابق عامر کی لال سنگھ چڈھا نے اپنے افتتاحی دن 10.75 کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔ گزشتہ 13 برسوں میں یہ پہلی بار ہے جب عامر کی فلم نے پہلے دن اتنی کم کمائی کی ہو۔ چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ عامر کی ٹھگز آف ہندوستان کو ہندی باکس آفس کی تاریخ کی سب سے بڑی فلاپ فلموں میں سے ایک سمجھا جاتا تھا۔ لیکن 2018 میں ریلیز ہوئی اس فلم نے اپنے پہلے دن 52 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔