حیدرآباد: فلم کتے کے میکرز نے منگل کو فلم کے ٹریلر کی نقاب کشائی کی۔ کتے آسمان بھردواج کی ہدایتکاری میں بننے والی پہلی فلم ہوگی، جو مشہور فلمساز وشال بھردواج کے بیٹے ہیں۔ فلم میں تبو، ارجن کپور، رادھیکا مدن، کونکنا سین شرما، نصیرالدین شاہ اور کمد مشرا جیسے اداکار شامل ہیں۔ ٹریلر کو دیکھ کر معلوم ہورہا ہے کہ کتے ایک ڈارک کامیڈی فلم ہے، جو تین گینگ کے گرد گھومتی ہے، ان تینوں کا مقصد 3 سے 4 کروڑ روپے سے بھری گاڑی کو لوٹنا ہوتا ہے لیکن اس کی خبرپولیس کو مل جاتی ہے اور پولیس بھی اس کارنامے کو انجام دینے میں شامل ہوجاتی ہے۔ Kuttey Trailer
کتے میں کام کرنے کے دوران اپنے تجربے کے بارے میں ارجن کپور نے کہا تھا کہ ' اس فلم نے بطور اداکار ان کو ایک سنجیدہ اداکار بننے میں مدد کی ہے'۔ ارجن نے کہا کہ 'میرے لیے فلم کی شوٹنگ کا وقت بہت مزے دار تھا اور یہ سیکھنے کا ایک بہترین تجربہ بھی تھا۔ اس طرح کی فلمیں کسی بھی اداکار کے لیے سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ ہوتی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ میں نے اپنے ملک کے بہترین اداکاروں کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو نکھارا ہے'۔