اسٹینڈ اپ کامک کنال کامرا نے بدھ کے روز کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا میں شرکت کرنے پر ایک پوسٹ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی اور ساتھ ہی انہوں نے 'غیر جانبدار رہنے کی کوشش کرنے والوں' پر تنقید بھی کی۔ 34 سالہ اسٹینڈ اپ کامک، جنہیں ماضی میں کئی بار تنازعات کا نشانہ بنایا گیا ور جن کے کئی شوز منسوخ کیے گئے، اب وہ ان غیر سیاسی شخصیات کی فہرست میں شامل ہوچکے ہیں، جنہوں نے کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا میں شرکت کی ہے۔ کنیا کماری سے کشمیر پیدل مارچ کرنے کا کانگریس کا یہ سفر رواں سال ستمبر ماہ میں شروع ہوا تھا۔Kunal Kamra joins bharat jodo yatra
کنال کامرا نے راہل گاندھی کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور بی جے پی حکومت پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ' بھارت جوڑو یاترا کے ساتھ ایک ہفتہ گزارنے کے بعد مجھے لگتا ہے کہ لوگ یاترا پر جانے سے کتراتے ہیں اور غیر جانبدار رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ غیر جانبداری نہیں ہے جس نے آپ کو فیصلہ کرنے سے روک رکھا ہے بلکہ یہ خوف ہے۔ اقتدار کے خلاف کھڑا ہونا بھی جمہوری ہے، جیسا کہ یہ 2014 سے پہلے ہوا کرتا تھا۔