اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Koffee With Karan 7: کافی ود کرن کے آئندہ ایپی سوڈ میں انیل کپور اور ورون دھون کی جوڑی نے خوب مزے کیے - کافی ود کرن سیزن 7

کافی ود کرن کا آئندہ ایپسوڈ جمعرات کو ریلیز کردیا گیا ہے۔ اس شو میں آپ انیل کپور اور ورون دھون کو بطور مہمان شرکت کرتے ہوئے دیکھیں گے۔Koffee With Karan 7

کافی ود کرن کے آئندہ ایپی سوڈ میں انیل کپور اور ورون دھون کی جوڑی نے خوب مزے کیے
کافی ود کرن کے آئندہ ایپی سوڈ میں انیل کپور اور ورون دھون کی جوڑی نے خوب مزے کیے

By

Published : Sep 15, 2022, 11:10 AM IST

فلمساز کرن جوہر کے مشہور چیٹ شو 'کافی ود کرن' کے سیزن 7 کا نیا ایپی سوڈ جمعرات کو ریلیز ہوگیا ہے۔ اس نئے ایپی سوڈ میں فلم جگ جگ جیو میں نطر آنے والی باپ بیٹے کی جوڑی انیل کپور اور ورون دھون نے بطور مہمان شرکت کی۔ دونوں اس شو میں بہت مزے کرتے ہوئے نظر آئے۔Koffee With Karan 7

تقریبا ایک گھنٹے کے اس ایپی سوڈ میں کرن جوہر نے انیل کپور اور ورون دھون سے بے وفائی، اقرباپروری جیسے کئی موضوعات پر گفتگو کی۔ ویسے تو اس نئے ایپی سوڈ میں کچھ نئی چیزیں سننے کو نہیں ملی تاہم اس ایپی سوڈ کی دلچسپ بات یہ رہی کہ آپ انیل کپور اور ورون دھون کو 'میرج گرو' کا کردار ادا کرتے نظر آئے، اتنا ہی نہیں انہوں نے مداحوں سے فون پر بات کی اور انہیں شادی سے متعلق ضروری ہدایات بھی دی۔

ایک شخص نے انیل کپور سے فون کرکے مشورہ لیا کہ وہ اپنی جنسی زندگی کو کس طرح بہتر بنا سکتے ہیں جس پر ورون نے انہیں اشوگندھا لینے کا مشورہ دیا۔

ایک اور شخص نے فون کرتے ہوئے ورون سے پوچھا کہ کنبہ کے دیگر ممبروں کے ساتھ ایک چھوٹے سے گھر میں رہتے ہوئے اپنی بیوی سے پیار کا اظہار کیسے کیا جائے ۔ اس پر ورون نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ جب آپ اپنے کمرے میں ہوں تو کوئی رومانوی موسیقی بجائیں اس سے آپ کو کافی مدد ملے گی ۔

اس کے بعد شو کا مقبول سیگمنٹ ریپڈ فائر راؤنڈ ہوا، جس میں بدلا پور کے اداکار نے کئی سوالوں کے جواب میں ارجن کپور کا نام لیا۔ واضح رہے کہ ورون دھون کی اگلی فلم 'بوال' ہے جس میں وہ اداکارہ جھانوی کپور کے ساتھ نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ وہ کریتی سینن کے ساتھ فلم 'بھیڑیا' میں بھی نظر آنے والے ہیں۔

مزید پڑھیں:Ileana D'Cruz Relationship with Katrina's Brother کترینہ کیف کی بھابھی بنیں گی الیانا ڈی کروز، کرن جوہر نے انکشاف کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details