حیدرآباد:کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے اسٹار کھلاڑی رنکو سنگھ اسٹیڈیم میں مارے گئے اپنے شاندار پانچ چھکوں کی وجہ سے ملک کے پسندیدہ کھلاڑی بن کر ابھرے ہیں۔ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان، جو کرکٹ ٹیم کے مالک بھی ہیں، سے لے کر کرکٹ کے دیوانے اور اداکار رنویر سنگھ تک ہر کوئی رنکو کی شاندار بلے بازی کی تعریف کر رہا ہے۔ شاہ رخ خان نے ٹویٹر پر اینی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پٹھان کا ایک ایڈیٹیڈ پوسٹر شیئر کیا ہے جس پر شاہ رخ خان کی جگہ اب رنکو نظر آرہے ہیں۔ جیسا کہ یہ ٹویٹ اب وائرل ہورہا ہے، اس پر رنکو نے ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ KKR player Rinku Singh
ٹویٹر پر کرکٹر نے لکھا کہ 'شاہ رخ خان سر یار۔۔آپ سے محبت کرتا ہوں اور آپ کی مسلسل حمایت کے لیے شکر گزار ہوں۔ کرکٹر کا یہ ٹویٹ اس وقت سامنے آیا ہے جب اداکار اور کرکٹ ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک شاہ رخ خان نے اتوار کے روز احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں میچ کے آخری اوور میں گجرات ٹائٹینز کے خلاف لگاتار پانچ چھکے لگانے پر کے کے آر کے کھلاڑی رنکو سنگھ کی تعریف کی۔