اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

KK Birth Anniversary گلوکار کے کے کی سالگرہ پر بیٹی نے جذباتی پوسٹ لکھا - گلوکار کے کے کی سالگرہ پر بیٹی کا پوسٹ

رواں سال دنیا کو الوداع کہنے والے مقبول گلوکار کے کے کی آج 53 ویں سالگرہ ہے۔ اس موقع پر ان کی بیٹی نےانہیں یاد کرتے ہوئے ایک جذباتی پوسٹ لکھا ہے۔KK Birth Anniversary

گلوکار کے کے کی سالگرہ پر بیٹی نے جذباتی پوسٹ لکھا
گلوکار کے کے کی سالگرہ پر بیٹی نے جذباتی پوسٹ لکھا

By

Published : Aug 23, 2022, 1:54 PM IST

حیدرآباد: ہندی سنیما کے جادوگر گلوکار کرشن کمار کنناتھ عرف کے کے کی آج یوم پیدائش ہے، جن کا انتقال رواں سال 31 مئی کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوا۔ کے کے کی بے وقت موت نے پورے ملک کو غم و تکلیف میں مبتلا کردیا تھا۔پوری قوم کو صدمہ پہنچا۔ اب کے کے کی پہلی سالگرہ پر ان کی بیٹی سمیت مداحوں نے گلوکار کو یاد کیا ہے۔KK Birth Anniversary

گلوکار کے کے کی بیٹی تمارا نے اپنے مرحوم والد کی یوم پیدائش پر ان کو یاد کرتے ہوئے ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی ہے۔ تمارا نے پوسٹ میں لکھا ہے 'سالگرہ مبارک ہو پاپا، آپ کو یاد کرتی ہوں اور آپ کو 500 بار مبارکباد دیتی ہوں، آپ کے ساتھ جاگنا اور آپ کے ساتھ کیک کھانے کو بھی یاد کرتی ہوں، امید ہے کہ آپ بھی بہت زیادہ کیک کھا رہے ہوں گے اور ہاں آپ فکر نہ کریں، ہم ماں کو آج اداس نہیں ہونے دیں گے۔ انہیں ہم اتنا پریشان کریں گے کہ وہ صرف غصہ ہوتی رہیں گی۔ امید ہے کہ آپ ہمیں آج رات گاتے ہوئے سن سکتے ہیں، یہ سب آپ کے لیے ہے'۔KK's Daughter Shares Emotional Note on singer Birthday

واضح رہے کہ گلوکار کا آخری نغمہ 'دھوپ پانی بہنے دے' ان کی موت کے بعد ریلیز ہوا۔یہ نغمہ پنکج ترپاٹھی کی آئندہ فلم 'شیر دل: دی پیلیبھت ساگا' کا گانا ہے۔ 'دھوپ پانی بہنے دے' کو مشہور نغمہ نگار گلزار نے لکھا ہے اور شانتو موئیترا نے اسے کمپوز کیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سال 31 مئی کو کولکاتا میں ایک کنسرٹ میں پرفارم کرنے کے دوران گلوکار کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 ہزار کی گنجائش والے اس کنسرٹ ہال میں اس وقت تقریباً 7 ہزار سے زائد لوگ موجود تھے۔ وہیں ہال میں گرمی ہونے کی وجہ سے گلوکار کو سانس لینے میں دشواری ہوئی۔اس ہال میں ایئر کنڈیشن کا کوئی انتظام نہیں تھا۔ گلوکار کے کے نے بھی گرمی کی شکایت کی تھی لیکن اس کا مناسب انتظام نہیں کیا گیا۔

ایسے میں گلوکار کی حالت مزید بگڑ گئی اور انہیں فورا ہسپتال لے جایا گیا لیکن راستے میں ہی گلوکار نے دم توڑ دیا۔

مزید پڑھیں:Singer KK' s Daughter Post on Fathers Day: فادرز ڈے پر آنجہانی گلوکار کے کے کی بیٹی کا جذباتی نوٹ

ABOUT THE AUTHOR

...view details