پیر کے روز اداکار سلمان خان نے آخر کار ایک طویل انتظار کے بعد اپنی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا ٹریلر ریلیز کردیا ہے۔ فرہاد سمجی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 2023 کی عید کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بننے کے لیے تیار ہے۔ ٹریلر میں سلمان خان کو ان کے غصے سے بھرے ایکشن اوتار میں دکھایا گیا ہے لیکن ٹریلر میں ان کی نرم مزاجی بھی دیکھنے کو مل رہی ہے۔KKBKKJ Trailer Release
فلم کے ٹریلر کا آغاز سلمان خان اور ان کی آن اسکرین ہیروئن پوجا ہیگڑے کے درمیان دلکش کیمسٹری کے ساتھ ہوتا ہے۔ ٹریلر میں وہ اپنے خاندان کی حفاظت کے لیے بدمعاشوں سے دو دو ہاتھ کرتےہوئے بھی نظر آرہے ہیں۔ ٹریلر میں ایک جگہ وہ کہتے بھی ہیں کہ ' یہ وائلینس نہیں، سیلف ڈیفینس ہے'۔
پورے ٹریلر کو دیکھ کر تو یہی لگتا ہے کہ یہ مکمل طور پر مصالحہ دار بالی ووڈ فلم ہونے جارہی ہے جس میں ایکشن، پیار اور تکرار دیکھنے کو ملے گی۔ ٹریلر یقینی طور پر سلمان خان کے مداحوں کو سینما گھروں کی جانب رخ کرنے پر مجبور کرسکتا ہے۔ سلمان خان کے ٹریلر کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ ایک پین انڈیا فلم ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ فلم میں باکسر وجیندر سنگھ ایک ویلن کے کردار میں نظر آرہے ہیں۔