ممبئی: سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کے میکرز نے 'نئیو لگدا' کا ٹیزر جاری کردیا ہے جو فلم کا پہلا گانا ہونے والا ہے۔ نئیو لگدا کو لداخ کی دلکش وادی میں فلمایا گیا ہے۔ یہ گانا مکمل طور پر رومانوی ہونے والا ہے اور ویلنٹائن ڈے کے موقع پر یہ ایک بہترین گانا ہوگا۔ یہ نغمہ سلمان خان اور پوجا ہیگڑے پر فلمایا گیا ہے اور دونوں کے درمیان کی کیمسٹری قابل دید ہے اور دلکش مقامات پر فلمائے جانے کی وجہ سے یہ گانا مزید رومانٹک ہوجاتا ہے۔ نئیو لگدا کے ٹیزر نے شائقین کو مزید بے چین کردیا ہے لیکن مداحوں کو گانے کے ریلیز ہونے کا زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ فلم کے میکرز کل ہی گانے کا ویڈیو زی میوزک کمپنی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ریلیز کریں گے۔
واضح رہے کہ نئیو لگدا ایک بار پھر سلمان اور میوزک کمپوز ہمیش ریشمیا کو ایک ساتھ لے کر آرہی ہے۔ ریشمیا نے اس سے قبل سلمان کے لیے کئی بلاک بسٹر گانے کمپوز کیے ہیں جس میں، تیری میری، تیرے نام ، تو ہی تو ہر جگہ اور دیگر کئی نغمے شامل ہیں۔ اب ہمیش ریشمیا 'نئیو لگدا' کے بھی موسیقار ہیں، جس کے بول شبیر احمد نے لکھے ہیں اور کمال خان اور پلک مچل نے اس گانے کو اپنی آواز دی ہے۔