حیدرآباد: اداکار سلمان خان کی آنے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا ایک رومانوی نغمہ 'جی رہے تھے ہم' ریلیز ہوگیا ہے۔ سلمان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر رومانوی گانا جاری کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام فالوورز کو حیران کردیا۔ اس گانے میں وہ پوجا ہیگڑے کے ساتھ رومانس کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس گانے میں راگھو جوئیل، جسی گل اور سدھارتھ نگم بھی نظر آرہے ہیں۔ اس گانے کے ویڈیو کے شروع میں سلمان خان لمبے بالوں میں نظر آرہے ہیں۔ گانے میں سلمان پوجا ہیگڑے کو اپنے رقص سے متاثر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس ویڈیو میں ایک خاص سین ہے جس میں سلمان اور پوجا ایک دوسرے کے ساتھ رومانوی ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
اس گانے کو سلمان نے گایا ہے، اس گانے کی موسیقی امال ملک نے تیار کی ہے جبکہ اس کے بول شبیر احمد نے لکھے ہیں۔ اس گانے کو شیئر کرتے ہوئے سلمان خان نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ پر لکھا کہ ' وہ جو فالنگ والا اسٹیپ ہے جس میں کوئی اسٹیپ نہیں ہے۔ وہ کرکے دکھا دو۔۔ پیار کا تو پتہ نہیں گرنے تو پکا والے ہو'۔ یہ گانا سلمان کے مداحوں کو ان کے ایک پرانے گانے کی یاد دلاتا ہے۔اس گانے کا میوزک ویڈیو سلمان کی فلم کک کے گانے 'ہینگ اوور' کی یاد دلاتا ہے۔