حیدرآباد: تنزانیہ کے سوشل میڈیا اسٹار کلی پال ہندی نغموں پر ریلز بنا کر پوری دنیا سے تعریفیں بٹور رہے ہیں۔ وہ اپنے ہر ویڈیو کے ذریعہ بھارتیوں کا دل یوں جیت لیتے ہیں۔ حال ہی میں کلی کے شاندار انداز کے لیے بھارتی سفارتخانے نے انہیں اعزاز سے نوازا۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی بھی کلی کی صلاحیتوں اور ہنر کی تعریف کرچکے ہیں۔ وہیں کلی کو انسٹاگرام پر کروڑوں مداح فالو کرتے ہیں۔ اس درمیان کلی پال کو لے کر ایک بری خبر سامنے آئی ہے۔ کلی پر پانچ نامعلوم افراد نے حملہ کرکے انہیں شدید طور پر زخمی کردیا ہے۔ Kili Paul attacked
ان نامعلوم شرپسندوں نے پہلے کلی کو ڈنڈوں سے مارا اور پھر چاقوؤں سے حملہ کیا۔ کلی اس حملے میں بری طرح سے زخمی ہوئے ہیں اور انہیں پانچ ٹانکے بھی لگے ہیں۔ دراصل کلی کے ساتھ ویڈیو بنانے والی ان کی بہن نیما کلی پال نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس بات کی جانکاری دی۔ اس ویڈیو میں کلی زخمی حالت میں اسٹریچر پر لیٹے ہوئے نظر آرہے ہیں۔