اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Kiara Advani's birthday holiday کیارا اڈوانی نے اپنی سالگرہ سے پہلے سدھارتھ کے ساتھ پیاری تصویر شیئر کی - کیارا اڈوانی اور سدھارتھ کی چھٹی

کیارا اڈوانی 31 جولائی کو اپنی 31 ویں سالگرہ منانے والی ہیں۔ خوبرو اداکارہ اپنی سالگرہ منانے کے لیے پہلے ہی اپنے شوہر سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ چھٹی کے لیے روانہ ہوگئی ہیں۔

کیارا اڈوانی نے اپنی سالگرہ سے پہلے سدھارتھ کے ساتھ پیاری تصویر شیئر کی
کیارا اڈوانی نے اپنی سالگرہ سے پہلے سدھارتھ کے ساتھ پیاری تصویر شیئر کی

By

Published : Jul 28, 2023, 1:15 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ اداکارہ کیارا اڈوانی 31 جولائی کو اپنی سالگرہ منانے کی تیاری کر رہی ہیں اور وہ اپنے شوہر سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ ایک خاص سفر پر نکل گئی ہیں۔ جوڑے کو جمعرات کی رات ممبئی ہوائی اڈے پر دیکھا گیا۔ ایک پاپرازی اکاؤنٹ نے کیارا کی خوبصورت ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں وہ مسکراتی ہوئی سدھارتھ کا ہاتھ تھامے ہوائی اڈے کی جانب جاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔Kiara Advani's birthday holiday

اس ویڈیو میں کیارا نے سفید ٹاپ کے ساتھ خاکی رنگ کی شرٹ اور پینٹ پہن رکھا تھا جبکہ سدھارتھ ٹی شرٹ اور ٹریک پینٹ میں نظر آئے۔ دونوں نے پاپرازی کے لیے پوز بھی دیا۔

کیارا اڈوانی نے اپنی سالگرہ سے پہلے سدھارتھ کے ساتھ پیاری تصویر شیئر کی

کیارا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر اپنی فلائٹ سے پہلے سدھارتھ کے ساتھ ایک خوبصورت سیلفی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' یہ وقت ہے پرواز کا'۔ پاپرازی اکاؤنٹ کی جانب سے شیئر کی گئی اس جوڑے کی خوبصورت ویڈیو پر کئی سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں نے اپنا ردعمل دیا ہے اور جوڑے کی تعریف کی ہے۔ بہت سے لوگوں نے یہ بھی کہا کہ وہ مانتے ہیں کہ سدھارتھ اور کیارا کو ایک دوسرے کے لیے ہی بنایا گیا ہے۔ کئی لوگوں نے انہیں پیارا اور خوبصورت جوڑا بھی قرار دیا ہے۔

سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی نے رواں سال فروری میں شادی کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔ شادی سے پہلے جوڑے نے اپنے رشتے اور شادی کے منصوبوں کو خفیہ ہی رکھا تھا۔ دونوں کو اکثر مختلف فلمی تقریبات اور پارٹیوں میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔ جہاں دونوں کھل کر ایک دوسرے کے تئیں اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں کیارا نے کہا کہ سدھارتھ ان کا گھر ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'دو لوگ مل کر ایک گھر بناتے ہیں اور میں بہت خوش قسمت ہوں کہ جس آدمی کے ساتھ میں نے اپنی زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے وہ میرے شوہر ہونے کے علاوہ وہ میرے سب سے اچھے دوست بھی ہیں۔ میرے لیے وہ سب کچھ ہیں اور ہم اس دنیا میں جہاں بھی ہوں، جس شہر میں بھی ہوں وہ میرا گھر ہوگا'۔

مزید پڑھیں:Kiara and Kartiksurprise visit to theatre: کارتک اور کیارا نے تھیٹر پہنچ کر مداحوں کو سرپرائز دیا، شائقین سے ملی داد

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details