حیدرآباد: دولہنوں میں اپنے پسند کے مطابق کلیرا ڈیزائن کرنے کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔ کترینہ کیف، عالیہ بھٹ اور اتھیا شیٹی کے بعد اب کیارا اڈوانی نے اپنی زندگی کے خوبصورت دن پر اپنی کلائیوں کو خوبصورت کلیروں سے سجایا ہے۔ کیارا نے سدھارتھ کے ساتھ اپنی محبت کی کہانی کو اپنے کلیرے کے ذریعہ بتایا ہے۔ چاند، ستارے، تتلیوں اور سدھارتھ اور اپنے نام کے حروف کے علاوہ کیارا کے کلیرے میں سدھارتھ کے پالتو جانور آسکر، جس کی موت گزشتہ سال ہوگئی تھی، کی بھی جھلک دیکھنے کو ملی ہے۔ آسکر کو اپنے کلیرے میں شامل کرکے کیارا نے اسے خراج تحسین پیش کی ہے۔Kiara Advani's Kalira
کیارا کے ان کلیروں کو مرنالی چندرا نے ڈیزائن کیا ہے، جو کہ نفٹ (NIFT)دہلی کی سابق طالبہ ہیں اور انہوں نے اٹلی کے شہر میلان میں زیورات کے ڈیزائن کا مطالعہ کیا ہے۔ دیگر بالی ووڈ دولہنوں کے لیے کلیرا ڈیزائن کرنے والی چندرا نے کیارا کے لیے بھی ایک خوبصورت کلیرا تیار کیا ہے۔
کیارا کے ذریعہ پہنے گئے اس کلیرا میں ان کی اور سدھارتھ کی پسندیدہ مقام کی بھی جھلک دیکھنے کو ملی ہے۔ دنیا میں ان کا پسندیدہ شہر روم ہے اور کیارا نے اپنے کلیرے میں روم بھی لکھوایا ہے۔ کیارا کا کلیرا اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ اس میں سدھارتھ کے پالتو آسکر کی بھی تصویر ہے۔ سدھارتھ کے اس بے حد خاص دوست کا فروری 2022 کو انتقال ہوگیا تھا۔ کیارا نے کلیرے کے ساتھ خوبصورت چوڑا بھی پہنا تھا۔