حیدرآباد: ساؤتھ کے سپر اسٹار یش کی فلم 'کے جی ایف: چیپٹر 2' نے باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے۔ یہ فلم 14 اپریل کو ریلیز ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے فلم کی کمائی رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ پرشانت نیل کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'کے جی ایف 2' نے اپنے نام ایک اور ریکارڈ بنا لیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق 'کے جی ایف 2' ہندی سنیما میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دوسری فلم بن گئی ہے۔ اس فلم نے بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان کی فلم 'دنگل' کو دھول چٹادی ہے۔ KGF2 Box Office Collection
تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش نے بتایا ہے کہ 'KGF-2' نے ہندی سنیما باکس آفس پر کمائی میں عامر خان کی بلاک بسٹر فلم 'دنگل' اور ایس ایس راجامولی کی حالیہ ریلیز 'آر آر آر' کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ KGF 2 Break Dangal Rocord
، 'باہوبلی-2' نے ہندی ورژن میں کل 510.99 کروڑ کی کمائی کی ہے، جب کہ 'آرآرآر ' نے 360.31 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ ایسے میں راکنگ اسٹار یش کی فلم 'کے جی ایف 2' نے ہندی ورژن میں 391.65 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندی ورژن میں فلم 'باہوبلی-2' کمائی میں سب سے اوپر ہے۔