نیو یارک: معروف اینیمیٹیڈ سیریز 'بیٹ مین' کے کردار کو آواز دینے والے مشہور وائس اوور آرٹسٹ کیون کونروئے 66 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ کونروئے جمعرات کو کینسر سے لمبی جنگ کے بعد انتقال کر گئے۔ اینیمیٹیڈ سیریز کے پروڈیوسر وانرر بروس نے جمعہ کو فنکار کی موت کی تصدیق کی۔سال 1992 سے 1996 تک نشر ہونے والے مشہور اینیمیٹیڈ سیریز بیٹ مین کی آواز بن کر کونروئے نے کافی مقبولیت حاصل کی۔ Kevin Conroy Dies
Kevin Conroy Dies: مشہور کردار 'بیٹ مین' کو اپنی آواز دینے والے کیون کونروئے کا انتقال - اینیمیٹیڈ کردار بیٹمین کیون کونروئے کا انتقال
معروف اینیمیٹیڈ سیریز 'بیٹ مین' کے کردار کو آواز دینے والے مشہور وائس اوور آرٹسٹ کیون کونروئے 66 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ Kevin Conroy Dies
وہیں بیٹ مین سیریز میں جوکر کے کردار کو آواز دینے والے مارک ہیمل نے بھی کونروئے کی موت پر تعزیت کا اظہا کریا ہے۔ مارک ہیمل نے اپنے بیان میں لکھا کہ ' یہ ان کامل لمحوں میں سے ایک تھا جب انہیں صحیح کردار کے لیے بالکل صحیح فنکار ملا اور یہ دنیا اس کے لیے بہتر تھی۔ وہ ہمیشہ میرے بیٹ مین رہیں گے'۔
کامکس کرداروں کے شائقین کونروئے کی آواز کو بے حد پسند کرتے تھے۔ ڈی سی کامکس کی دنیا میں کونروے نے ایک مضبوط مقام حاصل کرلیا تھا۔ نیویارک کے ویسٹبری میں پیدا ہوئے کیون کونروئے نے بطور تھیٹر اداکار اپنی کیرئیر کی شروعات کی۔ سال 1980 میں کونروائے لاس اینجلس منتقل ہوگئے جہاں انہوں نے سوپ اوپرا میں اداکاری شروع کی اور چیئرس، ٹور آف ڈیوٹی اور مرفی براؤن جیسے کئی ٹی وی سیریز میں نظر آئے۔ ایک دوست کی سفارش پر انہیں بیٹ مین : دی اینیمیٹیڈ سیریز کا آڈیشن دینے کا موقع ملا اور آڈیشن کے فورا بعد انہیں اس کردار کے لیے منتخب کرلیا گیا۔