حیدرآباد: آسکر ایوارڈ یافتہ گانے ناٹو ناٹو کے موسیقار ایم ایم کیروانی اور گیت نگار چندربوس ساتویں آسمان پہ ہیں کیونکہ انہیں ان کی زندگی کا سب سے بڑا اور پیارا تحفہ ملا ہے۔ موسیقار کو یہ تحفہ کسی اور سے نے نہیں بلکہ ان کے پسندیدہ بینڈ دی کارپینٹرز کی جانب سے ملا ہے جس کا ذکر انہوں نے 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں آسکر ایوارڈ لینے کے بعد اپنی تقریر میں کیا تھا۔ بہترین آریجنل کا آسکر جیتنے کے بعد رچرڈ کارپینٹر، جو ایک امریکی پیانسٹ ہیں، نے آر آر آر کے موسیقار ایم ایم کیروانی اور گیت نگار چندر بوس کی آسکر جیت کا جشن مناتے ہوئے ان کے نام ایک خصوصی پوسٹ وقف کیا ہے۔ MM Keeravani got Most Amazing Gift
رچرڈ نے انسٹاگرام پر پیانو بجاتے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے جس میں ان کی بیٹیاں مینڈی اور ٹریسی بینڈ کا مبقول گانا 'ٹاپ آف دی ورلڈ' کا نیا ورژن گاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ رچرڈ نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ' ہم آپ کے جیتنے سے اس دنیا کے سب سے اونچے مقام پر پہنچ گئے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کو احساس ہے ہوگا کہ ہم کتنا فخر محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس سے آپ کو یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ آپ کتنے عظیم ہیں'۔
رچرڈ کارپینٹر نے ایم ایم کیروانی اور چندر بوس کو بہترین آریجنل گانے کا آسکر ایوارڈ جیتنے پر اپنی مخلصانہ مبارکباد پیش کرتے ہوئے یہ ویڈیو شیئر کی۔ گلوکار نے کہا کہ میں آپ کو اور آپ کے خاندان کو اپنے خاندان کی طرف سے ایک چھوٹی سی چیز بھیج رہا ہوں۔