ممبئی (مہاراشٹر): بالی ووڈ کی مشہور جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل ان دنوں نیویارک میں چھٹیاں منارہے ہیں۔ اس جوڑے نے جمعرات کو پرینکا چوپڑا کے نیو یارک ریستوران سونا کا دورہ کیا۔ اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کترینہ نے پرینکا چوپڑا کے ریستوراں سونا میں ان کے دورے کی ایک تصویر پوسٹ کی۔ اس تصویر میں وہ ریستوراں کے ایک ممبر کے ساتھ مسکراتے اور پوز دیتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ Katrina Visit PC's Restaurant in NY
کترینہ نے اس پوسٹ پر کیپشن لکھا کہ ' گھر سے دور ایک اور گھر'۔ کترینہ نے پرینکا کے ریستوران کے انسٹاگرام پیج کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ' یہاں کا ماحول پسند آیا'۔ انہوں نے پرینکا کے بارے میں لکھا کہ ' پرینکا چوپڑا ہمیشہ کی طرح آپ جو کچھ بھی کرتی ہو وہ حیرت انگیز ہی ہوتا ہے۔ اس تصویر میں کترینہ ایک پیارے پرنٹیڈ ڈریس میں نظر آرہی ہیں۔ جبکہ وکی گرے ٹی شرٹ اور ڈینم پینٹ میں نظر آرہے ہیں۔
کترینہ کے اس پوسٹ کے جواب میں پرینکا نے بھی کترینہ کا یہ پوسٹ انسٹاگرام پر شیئر کیا اور ان کے لیے پیار بھرا نوٹ لکھا۔ پرینکا لکھتی ہیں' بہت سارا پیار، بہت خوشی ہوئی کہ آپ لوگ یہاں آسکے۔