اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Phone Bhoot Release Date: کترینہ کیف کی آئندہ فلم 'فون بھوت' اکتوبر میں ریلیز ہوگی - فون بھوت میں کترینہ کیف

کترینہ کیف نے اپنی آئندہ فلم ' فون بھوت' کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ فلم میں کترینہ کے علاوہ بالی ووڈ کے دو ابھرتے اداکار بھی اہم کردار میں نظر آنے والے ہیں۔Phone Bhoot Release Date

کترینہ کیف کی آئندہ فلم 'فون بھوت' اکتوبر میں ریلیز ہوگی
کترینہ کیف کی آئندہ فلم 'فون بھوت' اکتوبر میں ریلیز ہوگی

By

Published : Jun 28, 2022, 12:34 PM IST

حیدرآباد: کترینہ کیف، سدھانت چترویدی اور ایشان کھٹر کی آئندہ فلم 'فون بھوت' کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ کترینہ کیف نے سوشل میڈیا پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے یہ جانکاری دی۔ اس سے قبل فلم کے سیٹ سے کئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئی تھیں۔ حال ہی میں 'فون بھوت' کا موشن پوسٹر جاری کرتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ جس کے بعد آج کترینہ نے بتایا کہ فلم فون بھوت 7 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔Phone Bhoot Release Date

بالی ووڈ اداکار وکی کوشل سے شادی کے بعد کترینہ نے خود کو بڑے پردے سے دور کر لیا تھا۔ اس سے قبل 27 جون کو کترینہ نے سوشل میڈیا پر اپنے پروجیکٹ کے بارے میں ایک بڑی جانکاری دی تھی۔ اداکارہ نے فلم کا موشن پوسٹر اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کیا۔ اب انہوں نے فلم کی پوسٹ شیئر کی ہے اور لکھا ہےکہ ' فون بھوت کی دنیا میں خوش آمدید، یہ 7 اکتوبر کو آپ کے نزدیکی سنیما گھروں میں آرہا ہے'۔ Katrina Kaif Next Film Phone Bhoot

واضح رہے کہ گزشتہ روز کترینہ نے مداحوں کو فلم کا پوسٹر ریلیز کرتے ہوئے بتایا تھا کہ فلم کی ریلیز تاریخ کا اعلان 28 جون کو کیا جائے گا'۔ جس کے بعد آج یعنی 28 جون کو اداکارہ نے فون بھوت کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ کترینہ کیف کی شادی کے بعد یہ پہلی فلم ہوگئی۔9 ستمبر 2021 کو شادی کرنے کے بعد وہ 'فون بھوت' سے بڑے پردے پر واپسی کرنے جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ اداکارہ سلمان خان کی فلم 'ٹائیگر 3' میں بھی نظر آنے والی ہیں۔

ایکسل انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والی اس فلم کے ہدایت کار گرمیت سنگھ ہیں اور اسے رتیش سدھوانی اور فرحان اختر نے پروڈیوس کیا ہے۔ کترینہ کیف، سدھانت چترویدی اور ایشان کھٹر نے سال 2020 میں 'فون بھوت' کی شوٹنگ شروع کی تھی۔ خبر کے مطابق فرحان اس فلم کو 15 جولائی 2022 کو ہی ریلیز کرنا چاہتے تھے کیونکہ اسی تاریخ کو ان کی فلم 'زندگی نہ ملے گی دوبارہ' بھی ریلیز ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:ٹائیگر 3 کی شوٹنگ کے لیے کترینہ اور سلمان روس روانہ ہوئے

ABOUT THE AUTHOR

...view details