حیدرآباد: بالی ووڈ کی 'باربی ڈول' کترینہ کیف اپنے شوہر وکی کوشل کے ساتھ خوبصورت ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں۔ اداکارہ اکثر سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کر کے اس بات کا ثبوت دیتی رہتی ہیں۔ اب مداحوں کو اداکارہ کے ماں بننے کا انتظار ہے۔ حال ہی میں کترینہ کیف نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی اور اس کے ساتھ ایک زبردست کیپش بھی لکھا ہے۔ اس ویڈیو میں اداکارہ بے حد حسین نظر آرہی ہیں۔Something special coming soon'
کترینہ نے جمعرات (15 ستمبر) کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جو ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس میں وہ گاجری رنگ کے ڈریس میں نظر آرہی ہیں۔ اس ویڈیو سے نظریں ہٹانا مداحوں کے لیے مشکل ہوجائے گا کیونکہ کترینہ بے حد خوبصورت نظر آرہی ہیں۔
اس ویڈیو کو شیئر کرکے کترینہ نے ایک بار پھر مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا ہے کیونکہ اداکارہ نے اس ویڈیو کے کیپش میں لکھا ہے ' جلد کچھ خاص آنے والا ہے'۔ اب یہ پڑھنے کے بعد مداح ایک بار پھر کترینہ کے حاملہ ہونے کی توقع کر رہے ہیں۔ اس سے قبل 18 اگست کو کترینہ نے کچھ اسی طرح کا کیپشن دیتے ہوئے اپنی دلکش تصاویر شیئر کی تھیں۔ جس کے بعد یہ خبریں گردش کرنے لگی تھیں کہ اداکارہ بہت جلد خوشخبری دینے والی ہیں۔ Katrina Kaif Pregnancy