اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Katrina Kaif Blushes سلمان خان کے منہ سے وکی کوشل کا نام سن کر کترینہ کیف شرما گئیں - سلمان خان اور کترینہ کیف بگ باس 16

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے کہا کہ وہ بھوت بن کر اداکار وکی کوشل کی جاسوسی کریں گے۔ اداکار کی یہ بات سن کر کترینہ کیف شرماتی نظر آئیں۔Katrina Kaif Blushes

سلمان خان کے منہ سے وکی کوشل کا نام سن کر کترینہ کیف شرما گئیں
سلمان خان کے منہ سے وکی کوشل کا نام سن کر کترینہ کیف شرما گئیں

By

Published : Oct 29, 2022, 3:46 PM IST

ممبئی: سپر اسٹار سلمان خان کا بگ باس 16 کے آئندہ ایپی سوڈ میں مزاحیہ انداز دیکھنے کو ملے گا۔ اس ویک اینڈ کے وار کو مزید مزے دار بنانے کے لیے کترینہ کیف بھی فون بھوت کی تشہیر کرنے کے لیے اپنے ساتھ اداکار ایشان کھٹر اور سدھانت چترویدی کے ساتھ سیٹ پر پہنچیں۔ Katrina Kaif Blushes

کلرز ٹی وی نے اس تازہ ترین ایپی سوڈ کے کئی پرومو بھی جاری کیے ہیں جس میں کترینہ، شو کے میزبان سلمان کے ساتھ مزے دار وقت گزارتی نظر آئیں۔ ایک پرومو میں سلمان خان کترینہ کو بتاتے ہیں کہ اگر وہ ایک دن بھوت بن گئے تو وہ ان کے شوہر اور اداکار وکی کوشل کی جاسوسی کرنا چاہیں گے۔

اس پرومو ویڈیو میں کترینہ نے سلمان سے پوچھا کہ اگر وہ بھوت بن جائے تو وہ کس کی جاسوسی کرنا چاہیں گے۔ اس پر سلمان نے جواب دیا کہ ' ایک بندہ ہے اس کا نام وکی کوشل ہے'۔ کترینہ سلمان کے منہ سے اپنے شوہر کا نام سن کر شرماتی نظر آتی ہیں۔ جب کترینہ اس کی وجہ پوچھتی ہیں تب سلمان کہتے ہیں کہ' پیارا ہے، خیال رکھتا ہے، ہمت والا ہے۔ اس کے بارے میں بات کرتا ہوں تو آپ شرماتی ہیں'۔ سلمان کا جواب سن کر کترینہ کے چہرے پر بڑی مسکراہٹ آتی ہے۔

گ باس کے ہفتہ والے ایپی سوڈ میں کترینہ اور سلمان ب ٹپ ٹپ برسا پانی گانے پر ڈانس کرتے نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ سلمان خان اور کترینہ کیف آئندہ سال مداحوں کے لیے دیوالی کا خاص تحفہ لے کر آنے والے ہیں کیونکہ کیونکہ ان کی 'ٹائیگر 3' 2023 میں نومبر میں ریلیز ہوگی۔

مزید پڑھیں: Salman Khan Resume Bigg Boss Shoot: سلمان خان ڈینگی سے صحتیاب، بگ باس 16 کی شوٹنگ دوبارہ شروع کریں گے

ABOUT THE AUTHOR

...view details