اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Vicky Kaushal Shares a Video کترینہ کیف اپنے شوہر وکی کوشل کو کس طرح کے ویڈیوز پوسٹ کرنے سے روکتی ہیں؟ جانیے - گووندا نام میرا کا نغمہ

وکی کوشل نے اپنی آئندہ فلم 'گووندا نام میرا' کے تیسرے گانے ' کیا بات ہے 2.0' پر ڈانس کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کیا۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وکی نے بتایا کہ ان کی اہلیہ کترینہ کیف 'ان سے اس طرح کی کلپس سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کرنے کو کہتی ہیں'۔Vicky Kaushal Shares a Video

کترینہ کیف اپنے شوہر وکی کوشل کو کس طرح کی ویڈیوز پوسٹ کرنے سے روکتی ہیں؟ جانئیے
کترینہ کیف اپنے شوہر وکی کوشل کو کس طرح کی ویڈیوز پوسٹ کرنے سے روکتی ہیں؟ جانئیے

By

Published : Dec 7, 2022, 5:05 PM IST

ممبئی:اداکار وکی کوشل نے اپنی آئندہ فلم 'گووندا نام میرا' کے گانے 'کیا بات ہے' پر ایک ریل ویڈیو شیئر کیا ہے اور ساتھ میں یہ بھی بتایا ہے کہ ان کی بیوی کترینہ کیف ان سے منت کرتی ہیں کہ اس طرح کی کلپس وہ سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کیا کریں'۔Vicky Kaushal Shares a Video

اداکارہ نے یہ کلپ انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں وکی ایک کرسی پر بیٹھے اپنے گانے پر جھومتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔واضح رہے کہ فلم میں یہ گانا کیارا اور وکی پر فلمایا گیا ہے۔ وہیں وکی نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' میری بیوی مجھ سے التجا کرتے ہے کہ ایسی ویڈیوز نہ ڈالو، لیکن میں عادت سے مجبور ہوں۔ امید ہے کہ وہ ایک دن کہے گی ۔۔کیا بات ہے!!!'

'کیا بات ہے 2.0' گووندا نام میرا کا تیسرا گانا ہے، جو ہارڈی سندھو کے اسی نام کے گانے کا نیا ورژن ہے۔ بنا شرابی اور بجلی کے نام سے فلم کے دو دیگر گانے بھی ریلیز کیے گئے ہیں۔

اس سے قبل وکی نے بتایا تھا کہ وہ گووند نام میرا کے تمام گانے اور رقص سے 'بالی ووڈ کے بہترین ہیرو' والے ٹیگ میں فٹ ہونا چاہتے ہیں۔ اداکار نے کہا کہ ' میرے خیال میں ہر اداکار، جس میں بھی شامل ہوں، اپنے آپ کو ایک مکمل اداکار کے طور پر ثابت کرنا چاہتا ہے اور یقیناً بالی ووڈ میں یہ ماننا ہے کہ ایک اداکار گانا، ڈانس اور کامیڈی کرنے کے بعد ہی ایک مکمل اداکار بنتا ہے'۔

وکی نے مزید کہا کہ کہ میں ہمیشہ سے ہی اس طرح کے کردار کے تلاش میں تھا اور یہ میرے اندر ہمیشہ سے تھا لیکن میں یہ کام صحیح اسکرپٹ اور ٹیم کے ساتھ کرنا چاہتا تھا۔ مجھے خوشی ہے کہ میں نے گووندا نام میرا میں ششانک کھیتان کے ساتھ یہ کام کیا'۔

فلم میں بھومی پیڈنیکر بھی ہیں۔ اسے ششانک کھیتان نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اسے ڈزنی + ہاٹ اسٹار پر 16 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: Katrina Kaif Blushes سلمان خان کے منہ سے وکی کوشل کا نام سن کر کترینہ کیف شرما گئیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details